ترجمہ مطلوب ہے

دوست

محفلین
عجیب و غریب کا جواب میں اپنی دوسری پوسٹ میں دیتا ہوں فی الحال ترجمے کی بات کرلیتے ہیں۔
enable کے لے فعال کا لفظ استعمال کیا تھا میں نے اردو ورڈ پریس میں اسے بااختیار کر لیں تو ٹھیک رہے گا میرا خیال ہے۔
ڈس ایبل کے لیے بے اختیار۔ یا پھر ایک کے لیے فعال اور دوسرے کے لیے غیر فعال جو مناسب لگے لیکن انھیں‌ ورڈ بینک میں‌ ضرور شامل کردیجیے گا۔
بیک اینڈ کے لیے پس پردہ کے الفاظ ذہن میں آرہے ہیں اور فرنٹ اینڈ کےلیے پیش پردہ کچھ عجیب سا ہی ہوجائے گا۔ کوئی اور تجویز دیں دوست قیصرانی بھائی تھوڑی مدد کرنا یار۔ شگفتہ بہن کا ذہن بہت چلتا ہے اس قسم کے مشکل معنوں میں اگر وہ تھوڑی مدد کریں۔ بیک اینڈ یعنی صارف کی نظروں سے اوجھل جو صرف منتظمین استعمال کرسکیں ورنہ وکی پیڈیا پر تعریف موجود ہے اسے سمجھ کر کوئی ترجمہ سوچیں۔
status کا ترجمہ رتبہ اور درجہ دیا ہوا ہے کلین ٹچ والوں نے۔ لیکن کچھ جچتا نہیں چونکہ اکثر یہ حالت کے معنوں میں آتا ہے۔ تو اس کا ترجمہ حالت کیسا ہے یا کوئی بہتر تجویز؟؟؟ اللہ والیو ادھر تھوڑا دھیان کرو یہ ترجمہ آپ لوگوں کے تعاون سے ہی ہونا ہے۔
حروف جیسا کہ یونیکوڈ حروف میں۔
palletes استعمال کہاں‌ ہورہا ہے۔ پروگرام کی وضاحت کریں ذرا تاکہ اس کا مناسب ترجمہ تجویز کیا جاسکے اس ک مطلب ویسے کمہار کا پہیہ اور مصور کی رنگوں والی تھالی ہے۔
panel کاٹھی فہرست پالان ڈالنا چارجامہ کونسا جچ رہا ہے؟؟؟کاٹھی؟؟؟
مجھے تو کاٹھی کچھ کچھ موزوں لگ رہی ہے۔ پینل اصل میں پٹی ہے جس پر پروگرام وغیرہ چلیں اور لینکس میں پینلوں کا ڈھیر ہے۔ پینل ہی چلنے دیں؟؟؟ ذرا مدد کریں دوسرے احباب۔
startup ابتدائیہ کے بارے میں کیا خیال ہے؟؟؟
شٹ ڈاؤن بند کرنا سادہ سا ترجمہ۔
سٹرنگ کا ترجمہ ڈورا کردیں۔ تھریڈ کے لیے لڑی۔ تانا بانا یا دھاگا ٹھیک ہے۔
فریکوئنسی تعدُّد ت ع د دُ د اس کا تلفظ ہے۔
scaling کا تولنا یا ماپنا کرلیں پروگرام کے موڈ کے مطابق۔
ویلیو کا قدر
ڈسپلے کے لیے دکھاوے کا لفظ آرہا تھا ذہن میں مگر اس سے بہتر مجھے نمائش لگا ہے۔
ویڈیو کے لیے تصویری استعمال تو کرلیں لیکن پکچر کہاں‌جائے گی کوئی متبادل؟؟ نہیں تو ویڈیو ہی چلنے دیں۔
آڈیو کے لیے تو صوتی موجود ہے۔
سیٹنگ کا اردو ترتیب ہوسکتا ہے اور جمع کے لیے تراتیب مقتدرہ نے شاید سیٹنگ ہی کیا ہے۔
اسیسریز کا ترجمہ مقتدرہ نے کیا کِیا ہے کوئی بتا سکتا ہے؟؟؟ ورنہ اسباب یعنی مال و اسباب کی طرح بہترین رہے گا۔
تھیم کا اردو مرکزی خیال پڑھا کرتے تھے نظموں کی تشریح کرتے وقت وہی چلنے دیں۔ یہ نظم نہیں لیکن غور کریں تو تھیم کا مقصد اطلاقیے یا پروگرام کو کسی مخصوص خیال کے مطابق شکل دی جاتی ہے۔ تو مرکزی خیال برا نہیں کوئی بہتر ہو تو مطلع کریں۔۔۔
ٹیمپلیٹ کے لیے سانچے کا لفظ پردیسی بھائی نے بھی استعمال کیا ہے میں بھی اسی کی سفارش کرتا ہوں۔
Bulgarian Cyrillic کا ترجمہ بلغارین حروف ہوگا۔ Cyrillic کا ترجمہ اطلاع، پیغام، عبارت اور الفابیٹ یعنی حرف بھی بنتا ہے چناچہ الفابیٹ ہی ہوگا میرے خیال میں یا آپ سچویشن دیکھ لیجیے گا۔جو مناسب لگے۔
ڈیڈ کیز کا مطلب مردہ کلیدیں، متروک کلیدیں کرلیں یا پھر۔
Universal Coordinated Time zone کا ترجمہ میرے خیال میں عالمی مربوط منطقہ وقت ہونا چاہیے۔ اس کا کوئی اور ترجمہ مستعمل بھی ہے؟؟ اعجاز اختر صاحب اگر آپ کچھ توجہ فرمائیں۔۔۔
آؤٹ پٹ‌کا ترجمہ تو ماحصل کر لیں گے۔
ان پُٹ کا نہیں سمجھ آتا۔ اسے پھر ایسے ہی رہنے دیں۔
کمانڈ کا تو حکم ہی ہوگا یا پھر کمانڈ ہی رہنے دیں چونکہ ٹرمینل میں کمانڈ کا استعمال ہوتا ہے اور اس کا واسطہ انگریزی سے رہتا ہے اردو کردینے کے باوجود یہ شاید اردو نہ ہوسکے۔
ہور کجھ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

نعمان

محفلین
آج کا کام تو ختم ہوگیا اب شام کو یا پھر رات میں کام کریں گے۔ گنوم میں پو فائلیں ٹرائی کرنے کی کوشش کررہا تھا مگر ہو نہیں رہیں۔

یہ اتنے ڈھیر سارے لوگ کس نے آنا ہے اور کس نے جانا ہے جیسی پوسٹس پر گھنٹوں سر کھپاتے ہیں کوئی انہیں یہاں گھسیٹ کر کیوں نہیں لاتا؟
 

دوست

محفلین
یہی تو مسئلہ ہے یار۔ لائبریری کے اراکین ہیں اکثر دوست۔ وہ کام ہے صرف لکھنے کا یہ ہے دماغ کھپائی خون جلائی۔
دوسرے اپنی اپنی مرضی کی بات ہے۔ نظر تو انھیں‌ بھی آرہا ہے۔ بھئی جسے نظر آرہا ہے اور شوق بھی ہے تو ذرا مدد کیجیے ناں۔۔۔ ہم بھی تو پڑے ہیں‌ راہوں میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

دوست

محفلین
نعمان بیک اینڈ کا ترجمہ پشت پر کیسا رہے گا۔
اور فرنٹ اینڈ کا سادہ سا ترجمہ سامنے۔یا پیشانی بھی برا لفظ نہیں ہے۔
 

دوست

محفلین
basque کو باسک لکھو بھائی۔
اور ماؤس کو چوہا نہیں جتنے بھی الٹے سیدھے نام ہیں انگریزی میں ہی چلیں۔ چوہا کتنا غیر شاعرانہ لگے گا۔
کی بورڈ کلیدی تختہ تو چلے گا لیکن ماؤس کا چوہا نہیں۔
ٹول ٹپ کا مطلب ہے جو ٹول سے نیچے جھک جائے۔ اب اس جھکنے کو کیا نام دیں۔ دیکھتے ہیں اسے بھی۔
 

قیصرانی

لائبریرین
بیک اینڈ کے لیے “پیچھے“ اور بیک اینڈ کے لیے “سامنے“ کے سادہ سے الفاظ استعمال کر لیے جائیں؟

palletes ویسے اس کا ایک استعمال گولیاں یا چھوٹے چھوٹے گول اجزاء ابھی ہو سکتا ہے

panel کو اگر تختہ کر دیا جائے تو؟

scaling پیمائش کیسا رہے گا؟

ویڈیو متحرکیہ کیسا رہے گا اس پر؟

اسیسریز کو اگر لوازمات کر دیا جائے تو کیسا رہے گا

Universal Coordinated Time zone کا ترجمہ میرے خیال میں عالمی مربوط منطقہ وقت ہونا چاہیے۔
اگر عالمی کی بجائے کائناتی کر لیں؟ کیونکہ چاند پر بھی اسی حساب سے ٹائم زون استعمال کیے گئے ہیں

آؤٹ پٹ‌کا ترجمہ تو حاصل یا حصول کر لیں گے۔

ان پُٹ کا ترجمہ مہیا کرنا کیسا رہے گا؟
 

قیصرانی

لائبریرین
یہ اتنے ڈھیر سارے لوگ کس نے آنا ہے اور کس نے جانا ہے جیسی پوسٹس پر گھنٹوں سر کھپاتے ہیں کوئی انہیں یہاں گھسیٹ کر کیوں نہیں لاتا؟
نعمان یہ آپ نے بہت اچھا سوال کیا ہے۔ اس سلسلے میں ذاتیات پر تو نہیں آنا چاہتا، لیکن صرف یہاور یہپیغام دیکھ لیں۔ پہلے میں آپ نے ایک بات کہی، دوسرے میں میں‌نے ایک سوال پوچھا، جواب ابھی تک نہیں ملا۔ اس کے علاوہ اگر یاد ہو کہ میں نے لنسپائر یا فری سپائر میں اردو انسٹالیشن کا پوچھا تھا، جو آپ کر چکے تھے، ابھی تک اس کا جواب بھی عنقا ہے۔ امید ہے کہ آپ “برا“ نہیں مانیں گے
 

زیک

مسافر
دوست نے کہا:
enable کے لے فعال کا لفظ استعمال کیا تھا میں نے اردو ورڈ پریس میں اسے بااختیار کر لیں تو ٹھیک رہے گا میرا خیال ہے۔
ڈس ایبل کے لیے بے اختیار۔ یا پھر ایک کے لیے فعال اور دوسرے کے لیے غیر فعال جو مناسب لگے لیکن انھیں‌ ورڈ بینک میں‌ ضرور شامل کردیجیے گا۔

میرے خیال سے فعال اور غیرفعال ہی ٹھیک رہے گا۔
 

دوست

محفلین
فعال اور معطل کیسا رہے گا۔
چلیں معطل کسی اور جگہ کے لیے سنبھال لیتے ہیں۔
قیصرانی موش اور ماؤس میں فرق ہی کتنا ہے۔ ماؤس ہی چلنے دیں۔
 

تلمیذ

لائبریرین
نعمان نے کہا:
یہ اتنے ڈھیر سارے لوگ کس نے آنا ہے اور کس نے جانا ہے جیسی پوسٹس پر گھنٹوں سر کھپاتے ہیں کوئی انہیں یہاں گھسیٹ کر کیوں نہیں لاتا؟


میں مسلسل اس دھاگے کو دیکھ رہا ہوں اوراپنے تئیں خجالت محسوس کر رہا ہوں کہ اب تک کوئی خاطرخواہ جواب ارسال نہیں کر سکا ۔ وجہ ان انگریزی الفاظ کی نوعیت اورترجمہ شدہ الفاظ کے متوقع استعمال کا ُُ ُ تکنیکی ‘‘ ہونا ہے۔ اورکمپیوٹر کی تکنیکی باریکیوں کے علم میں تہی دست ہونے کا مجھے اعتراف ہے۔ اسی لئے گو یہاں پر خود کو ایک خاموش تماشائی کی حیثیت سے برداشت کرنے پرمجبورہوں۔ :( لیکن پھر بھی نیچے چند تجاویز دینےکی جرآت کی ہے۔

تاہم اس سے پہلےاحباب سے ایک گزارش کرنا چاہتاہوں کہ ترجمہ کرتے وقت ایک بات ذہن میں رہے۔ چونکہ آپ کی وضع کردہ اصطلاحات نےمستقبل کےاردو کمپیوٹر کےاستعمال کنندگان کے استعمال میں ہمیشہ رہنا ہے بلکہ جب بھی کمپیوٹرکیئےکوئی مخصوص لغت مرتب ہوئی توعین ممکن ہے آپ کی تجویز کردہ یہ اصطلاحات اس میں شامل کی جائیں ۔ اسلئے انکی افادیّت اسی صورت میں مسلّم ہو سکے گی اگر وہ :

* عام فہم ہوں۔
* انگریزی میں اپنے تکنیکی معانی کے حتی المقدورقریب ہوں۔
* قاری پر ایک سنجیدہ تاثر چھوڑیں۔
* صرف ونحوکے قواعد پر پورا اتریں مثلاً اانگریزی اسم کے لئے ترجمہ بھی اسم کی صورت میں ہو اور فعل کیلئے فعل کی صورت میں۔

میرے خیال میں اوپر دئیے گئے جوابات میں بعض جگہوں پر انگریزی لفظ کا عام لغوی مترادف ترجمے کا مقصد کماحقہ‘ پورا نہیں کررہا۔ متلاً :

Tool Tip کیلئے اوزاری نوک بالکل ہی لُغوی ہے ۔ میرے ذہن میں' رہنما گُر‘ آیا ہے

Output کیلئے’ ماحصل‘ بالکل موزوں ہے جبکہ Input کیلئے 'مداخل' -- (ماخذ : کتابستان ڈکشنری)

Commandکیلئے’ حکم‘ کی نسبت ' تحکیم‘ زیادہ بہترہے۔ (ماخذ: وہی)

Accessories کیلئے قیصرانی کا تجویز کردہ ' لوازمات‘ بالکل درست محسوس ہو رہا ہے۔

Audio کیلئے اگر ' صوتی‘ ہو سکتا ہے تو Video کیلئے ' بصری‘ کیوں نہیں؟ ' تصویری‘ پر بھی غور کر لیں۔

Display کیلئے میں بھی اپنے تراجم میں ا کثر' نمائش ‘ ہی استعمال کرتا ہوں اور بعض صورتوں میں
' اظہار‘ ۔

Frequency کیلئے' تعدّد‘ کے ساتھ ساتھ ' کثرت‘ ایک نسبتاً آسان لفظ ہے۔

Start Up کیلئے ' آغاز‘ زیادہ عام فہم لگتا ہے۔

' فعّال‘ تو میرے خیال میں Active کا مترادف ہے اور اسم کے زُمرے میں آتا ہے۔ اسلئے Enable کیلئے کوئی اور لفظ تلاش کرنا ہوگا جو فعل ہو۔

ایک التماس ہے کہ کمپیوٹر کے ماہرین میری تجاویز کو تکنیکی کسوٹی پر ضرور پرکھ لیں اور اگروہ معانی پر پورے نہ اُ تریں تو بلا تکلّف مسترد کر دیں۔

آخر میں اِس دھاگے کےآغاز کنندہ ( نعمان ) سے یہ عرض کرنا ضروری خیال کرتا ہوں کہ وہ منتخب شدہ الفاظ کی ایک حتمی فہرست جاری کرنا نہ بھولیں تاکہ فقط وہی الفاظ مستعمل ہوں اور یکسانیّت رہے۔

شکریہ۔۔!
 

نعمان

محفلین
قیصرانی بھائی مجھے یہ نہیں معلوم کہ لنسپائر یا فری سپائر کیا ہوتی ہے۔ چونکہ مجھے معلوم نہیں تھا اسلئیے میں چپ رہا۔ دوسرا یہ کہ جی میل سے یہاں تک آنے کا مطلب یہ ہے کہ میں چونکہ تھریڈز سبسکرائب کرلیتا ہوں تو مجھے نیا جواب آنے پر فوری ای میل ملتی ہے۔ آئندہ آنے والے نوٹیفیکیشن فوری ملتے رہیں اسلئیے میں ہر جواب چیک کرلیتا ہوں۔ یوں جی میل سے محفل پر بار بار آنا پڑتا ہے۔ اب جس پوسٹ پر میں چاہتا ہوں کہ آپ کچھ بحث کریں اس پر آپ واہ یہ تو اور آسانی ہوگئی لکھ کر چپ ہوجاتے ہیں جس سے مجھے مایوسی ہوتی ہے۔ یقینا میری یہ امید کہ آپ تفصیلی جواب لکھیں طفلانہ ہے۔ مگر بس میں ایسا ہی ہوں۔ امید ہے درگزر فرمائیں گے۔
 

نعمان

محفلین
کسی نے مینیجر کا ترجمہ ناظم لکھا ہے ورڈ بینک میں جسے ایڈیٹ کر کے میں نے منتظم کردیا ہے کیونکہ ناظم ہم ایڈمنسٹریٹر کے لئیے استعمال کررہے ہیں۔
Video کے لئیے آہنگ کا استعمال کیسا رہے گا؟

آڈیو اینڈ ویڈیو کے لئیے صوت اور آہنگ ؟؟ مشکل لگتا ہے مگر اردو میں ہے۔
 

نعمان

محفلین
تلمیذ آپ اسی طرح وقتا فوقتا مگر ایسا ہی قیمتی حصہ ڈالتے رہیں تو کیا ہی بات ہے۔ آپ کے مشورے پر ایکسسریز کو لوازمات کردیا گیا ہے۔ آڈیو اور ویڈیو کے لئیے صوتی اور بصری بہت ہی عمدہ ہے۔ اب مسئلہ یہ ہے کہ اگر ہم کہیں کہ فلاں ویڈیو دیکھیں تو اس کے لئیے فلاں بصری دیکھیں عجیب نہیں لگے گا؟

اینیبل کا ترجمہ فعال درست معلوم ہوتا ہے کیونکہ یہ استعمال میں بطور اسم نہیں بلکہ بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ جیسا فلاں چیز کو فعال کریں۔ یہاں کرنا غالبا فعل ہے۔ ہم فعال کرنا کہیں گے فعال بنانا نہیں تو یہ ترجمہ درست ہوجاتا ہے۔

یہ تمام کام اردو ورڈ بینک پر شامل ہوتا جارہا ہے۔ جو رہ گیا وہ بھی شامل کردیا جائیگا۔ آپ بھی ورڈ بینک پر ایک نظر ڈال کر ہماری پچھلی کاوشیں دیکھیں اور ضرورت سمجھیں تو بلاتامل ان میں اپنی صلاح شامل کریں۔
http://l10n.urduweb.org/dictionary/
 

نعمان

محفلین
universal coordinated time کے لئیے آفاقی مربوط وقت درست ہے۔
ٹائم زون کے لئیے منطقہ وقت مشکل معلوم ہوتا ہے مگر کیا یہ درست ہے؟ یا کچھ اور استعمال کریں؟
 

قیصرانی

لائبریرین
ٹائم زون کے لیے علاقائی وقت یا اس سے ملتا جلتا کچھ رکھ لیں

Execute کے لیے چلانا آسان رہے گا
 

نعمان

محفلین
آج کا کام ۔۔

selector =
rows = سطور
columns = ?????? any suggestions?
switcher
switch
workspaces
launcher
valid
screensaver
screen
connect
Quit
power down (as in hibernate the computer)
folders (میں یہ تجویز دونگا کہ فولڈر کو فولڈر اور ڈائریکٹری کو ڈائریکٹری ہی رہنے دیا جائے۔ کیونکہ خوب مستعمل ہیں)
bar as in dashbar, sidebar, menu bar
separator
exception
load, reload, unload
flag
profile
mouseover
upstream
Bookmarks
Community
Support
opaque
 

دوست

محفلین
نعمان یار ایڈمن کا ترجمہ منتظم محفل پر سال بھر سے استعمال ہورہا ہے اس لیے میں نے اس کا ترجمہ منتظم کیا تھا۔ اور منیجر کا ترجمہ ناظم۔
کیا کوئی یہ بتائے گا ان میں وزن کس میں ہے؟؟؟
تلمیذ صاحب آپ کا شکریہ یہاں آنے پر۔ آپ کی تجاویز بالکل درست ہیں اور آپ بلا جھجک یہاں آکر اظہار کریں ہم تو ابھی طفل مکتب ہیں اور ہمارا ذخیرہ الفاظ بھی کم۔ اس کا مظاہرہ آپ دیکھ چکے ہیں صوتی اور بصری اور ان پٹ کی شکل میں۔ اس لیے تکنیکی خامیوں کو چھوڑیں آپ رائے ضرور دیا کریں۔ آپ پیشہ ور مترجم ہیں اور ہمیں آپ کی ضرورت ہے۔ہم تو ادھر کا ٹانکا ادھر لگا کر کام چلا رہے ہیں۔
نعمان ویڈیو اور آڈیو کو ایسے ہی رہنے دیں میرا خیال ہے۔
اور فریکوئنسی کو تعدد اس لیے لکھا ہے کہ یہ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی سائنس کی کتب میں ایسے ہی لکھا جاتا تھا اب تو وہ اردو کی جگہ انگریزی اصطلاحات استعمال کرتے ہیں۔ کثرت کچھ عجیب سا لگے گا جو چیز مستعمل ہو اسی کو لے کر چلنا چاہیے میرے خیال میں تو۔
منطقہ حارہ بھی تو پڑھ چکے ہیں اگر کسی کویاد ہو معاشرتی علوم میں چناچہ چلنے دیں۔ یونیورسل کا ترجمہ آفاقی بہت عمدہ ہے۔
پینل کو پینل ہی رہنے دیں میرے خیال میں اور بار کو پٹی کردیں۔ تختہ عجیب سا لگے گا۔
اور آخر میں ایک بار پھر تلمیذ صاحب سے آپ کی تجاویز اچھی ہیں کیا آپ میرے ذیل کے پیغام جو ایک پالیسی تشکیل دینے کے سلسلے میں ہے کچھ تبصرہ اور بہتری کی تجاویز فراہم کرسکتے ہیں۔
http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?t=4934۔
اعجاز اختر صاحب اور آپ کا تعاون رہا تو یہ کام بہت اچھے طریقے سے چلتا رہے گا۔
اور نعمان میں ان کو دیکھتا ہوں لیکن ابھی نہیں ذرا ٹھہر کر شاید دوپہر میں فی الحال تو زرعی یونیورسٹی جاؤں اور معلوم کروں میرا نام آیا ہے میرٹ پر یا نہیں۔ تب تک کے لیے اللہ حافظ۔
 
Top