ترجمہ مطلوب ہے

نعمان

محفلین
popup کے لئیے برخیزہ کسی نے ورڈ بینک پر جمع کیا ہے۔ اس بارے میں رائے دیں۔

میرا ووٹ بھی جامع کے بجائے ذخیرہ کار کے حق میں سمجھئیے۔ لگتا ہے اب ہارس ٹریڈنگ کرکے قیصرانی کا ووٹ خریدنا پڑے گا۔ :lol:

میری تجویز تو یہ ہے کہ ماڈیول کو ماڈیول ہی رکھا جائے۔ پروگرامچہ تو اچھا نہیں لگتا اور اطلاقچہ ہم applet کے لئیے استعمال کررہے ہیں۔ ویسے اطلاقچہ اگر مناسب معلوم ہو تو کیا فرق پڑتا ہے اسے applet کے ساتھ ساتھ module کے لئیے بھی استعمال کرلیا جائے تو؟
 

دوست

محفلین
برخیزہ اس کے منعی دیکھنا پڑیں گے۔
چلو جی ذخیرہ کار ہی سہی۔
اور ماڈیول کو ماڈیول ہی رہنے دیں پھر۔ ایپلٹ سے مراد ہمیشہ جاوا ایپلٹ ہوتی ہے۔ جبکہ ماڈیول کسی بھی پروگرام میں ہوسکتا ہے کسی بھی زبان میں۔ یہ یاد رہے۔
 

الف عین

لائبریرین
برخیزہ بھی فدوی کی اختراع تھی ورڈ بینک میں۔ خیزہ مراد اٹھنے والا، اس میں بر کا اضافہ۔ ذخیرہ کار بھی میرا ہی تجویز کردہ تھا لیکن شاید نعمان نے ذخیرہ اندوزی کی طرف اشارہ کیا تھا تو مجھے بھی سیاسی لگنے لگا۔ میری رائے دونوں کے لئے۔
 

نعمان

محفلین
گنوم میں ایپلیٹ سے مراد وہ ننھے پروگرام ہوتے ہیں جو پینل پر چھوڑے جاسکتے ہیں۔ جاوا ایپلیٹ ہی نہیں ایپلیٹ تو کسی بھی لینگویج میں ہوسکتے ہیں۔

ذخیرہ کار ایکریگیٹر کے لیئے فائنل ہے؟؟

شاکر عزیز اور شاکر قادری آپ صاحبان کی برخیزہ کے بارے میں کیا رائے ہے؟
 

نعمان

محفلین
ورڈ بینک پر activity کا ترجمہ کسی نے مشغلہ کیا ہے۔ اس میں مسئلہ یہ ہے کہ اگر ہم network activity monitor کا ترجمہ کرتے ہیں تو یہ بنے گا نیٹ ورک مشغلہ معائنہ کار جو صحیح نہیں۔ بحث کریں۔

سیکنڈز کا ترجمہ کسی نے لمحے کیا ہے۔ جو کہ نہیں ہونا چاہئے۔ کیونکہ غالبا سیکنڈ ایک سائنٹفک ناپ کی اکائی جبکہ لمحے نہیں ہے۔ مثال کے طور پر اگر ہم کہیں کہ ایک سیکنڈ کتنا بڑا ہوتا ہے تو اسے اردو میں کیسے بیان کریں گے؟ میرے خیال میں سائنسی ترجموں پر بھی ہمیں کام کرنا چاہئے۔ لیکن یہ کام معیاری ہو چاہے معنوی نہ ہو اور چاہے خوبصورت بھی نہ ہو۔ بحث کیجئے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
ایک بات کی وضاحت درکار ہے

فرق بتائیں کہ آیا ہمیں

اردو ترجمہ درکار ہے

یا

اردو مترادف

ترجمہ ایک سے زائد لفظ پر مشتمل ہوگا، جو لازماً ایک لفظ کی مختلف جگہ استعمال کے لیے مختلف ہوگا۔ جبکہ اردو مترادف ایسا لفظ ہوگا جو ہر جگہ اسی طرح یعنی As it is استعمال ہو سکے گا

کیا اس بات پر بھی چھوٹی سی بحث ہو سکے گی؟
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

اگر میں غلطی پر نہیں ہوں تو سیکنڈ کے لئے ثانیہ مستعمل ہے۔ اسی تسلسل میں لمحہ ، ثانیے سے بھی مختصر ہے یعنی ثانیے کا بھی فریکشن شمار ہو گا اسی کو پلَک جھپکتے کے معنوں میں بھی لیا جاتا ہے۔

ایک اور اصطلاح گھڑی (گھڑی بھر) بھی اُردو میں موجود ہے ۔ اس کا استعمال عام طور پر (شاید) کسی مخصوص دورانیے کے لئے نہیں بلکہ مختصر مدت کے کسی بھی دورانیے کے لئے استعمال ہوتی ہے؟؟؟
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
سیکنڈ کی پیمائش ہمیں اساتذہ نے دیسی انداز میں یوں سمجھائی تھی :) (فی الحال وہی لکھ رہی ہوں۔)

کہ آپ گنتی پڑھیں اس طرح :

ایک اور
دو اور
تین اور
چار اور ۔۔۔۔


اس ایک اور یا دو اور ۔۔۔ پڑھنے یا بولنے میں جتنا وقت لگے وہ ایک سیکنڈ کے برابر ہے
 

دوست

محفلین
قیصرانی اردو مترادف درکار ہے۔ اگر نہیں موجود تو اردو ترجمہ جیسا کہ آپ کہہ رہے ہیں۔
ہماری کوشش ہے کہ یک لفظی ترجمہ بنے ورنہ دو لفظی آپ اسے اپنے الفاظ میں‌مترادف اور ترجمہ کہہ رہے ہیں جو بھی ہے۔ طریقہ کار یہی ہے۔
سیکنڈ بولے تو سیکنڈ ہی چلے گا۔ ثانیے اور لمحے رہنے دیں۔ منٹ بھی منٹ ہی چلے گا۔ یہ عام مستعمل ہیں، سیکنڈ سے سیکنڈوں اور منٹ سے منٹوں اردو میں عرصے سے مستعمل ہے۔
ایکٹیویٹی کا اردو سرگرمی کرلیں۔ ایکٹو سرگرم سے۔ نیٹ ورک سرگرمی۔
 

الف عین

لائبریرین
اکٹیویٹی کے لئے سرگرمی بہتر ہے۔
سیکنڈ، منٹ یوں ہی رکھا جائے۔
جہاں سوال طویل فقروں کا ہے، وہاں تو ظاہر ہے ترجمہ بھی بڑا ہوگا ہی۔ چنانچہ نیٹ ورک سرگرمی کا معائنہ کار جیسی اصطلاحات میں کوئ حرج نہیں۔
 

نعمان

محفلین
سیکنڈ کی وضاحت۔ سیکنڈ ایک انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ اکائی ہے جسے وقت ناپنے میں استعمال کیا جاتا ہے۔ ایک سیکنڈ 60 ملی سیکنڈ کے برابر ہوتا ہے۔ لمحہ یا ثانیہ آئی آیس یونٹ نہیں انہییں وقت کی پیمائش کے لئے استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ جیسے جب ہم لکھتے ایک میل تو میل Mile کا ترجمہ ہے لیکن لمحے اور ثانیے سیکنڈ کا ترجمہ نہیں۔
 

نعمان

محفلین
کنٹرول کا ترجمہ مطلوب ہے خصوصا تراجم میں اس کے مختلف استعمالات پر غور کیجئے۔ جیسے کنٹرول پینل، کنٹرول کرنا، کنٹرولر۔ کنٹرولڈ، وغیرہ
 

شاکرالقادری

لائبریرین
سیکنڈ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ثانیہ
منٹ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دقیقہ
آور۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ساعت ، گھنٹہ ، گھڑی

عام طور پر سیکنڈ منٹ اور گھنٹہ مستعمل ہیں اگر ان کو ایسے ہی رہنے دیا جاائے تو بھی کوئی حرج نہیں لیکن اگر ترجمہ کرنا ہی مطلوب ہے تو اوپر دیے گئے تراجم بالکل مستند ہیں اور اردو فارسی دونوں زبانوں میں انگریزی زبان کی وقت کی پیمائشوں کے لیے استعمال ہونے والے حروف کے مترادف ہیں اور انہیں اردو فارسی میں وقت کی پیمائش کے لیے ہی استعمال کیا جاتا ہے اس لیے یہ کہنا درست نہیں کی وقت کی پیمائش کی اکائی کا ترجمہ نہیں ہونا چاہیے وقت تو تمام معاشروں میں موجود ہے اور تمام زبانوں میں اس کی پیمائش کے لیے اکایئوں کے نام موجود ہیں
 

شاکرالقادری

لائبریرین
نعمان نے کہا:
کنٹرول کا ترجمہ مطلوب ہے خصوصا تراجم میں اس کے مختلف استعمالات پر غور کیجئے۔ جیسے کنٹرول پینل، کنٹرول کرنا، کنٹرولر۔ کنٹرولڈ، وغیرہ
کنٹرول ۔۔۔ کے لیے اقتدار ، حکومت، اختیار، انضباط وغیرہ کے الفاظ استعمال کیے جاتے ہیں لیکن آپ نے جو کنٹرول کے ساتھ مختلف سابقوں اور لاحقوں کے حوالے سے جامع قسم کے ترجمہ کا مطالبہ کیا ہے اس کے پیش نظر دو ہی الفاظ ہیں جنہیں اختیار کییا جا سکتا ہے
اول ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نظامت
دوم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ انضباط
کنٹرول اور کنٹرول کرنا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دونوں کے لیے یہ الفاظ اپنی اسی صورت میں ترجمانی کرتے ہیں
کنٹرولر کے لیے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ناظم
اور کنٹرول پینل کے لیے ۔۔۔۔۔۔۔۔ دفتر نظامت یا نظامتی پینل
اب معلوم نہیں کہ احباب پینل کے لیے کس ترجمہ پر متفق ہوئے ہیں پینل کے لیے جس لفظ پر اتفاق ہو چکا ہے اس کونظامت یا نظامتی کے ساتھ لگا کر دیکھیں کیا آہنگ بنتا ہے امید ہے کہ کوئی اچھا آہنگ ہی بنے گا
اس تمام تر گفت و گو کے بعد میری رائے یوں بنتی ہے کہ کنٹرول کے لیے نظامت کے لفظ کو اختیار کییا جائے
 

الف عین

لائبریرین
ساعت تو حیدرآباد میں عام بول چال میں بھی گھنٹے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے لیکن شاید ہندوستان میں بھی شمالی ہند میں نہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
شاکر ساحب کی بات تو درست ہے لیکن سیکنڈ منٹ وغیرہ اردو میں بھی ژانیہ وغیرہ کی بنسبت زیادہ ہی مستعمل ہیں۔
کنٹرول پینل وغیرہ میں پینل کے لئے بھی تختہ استعمال کیا جا سکتا ہے؟ یا پشتہ کیسا رہے گا؟
 
Top