الف نظامی

لائبریرین
تعارف:-
تربیلا ڈیم دریائے سندھ پر تعمیر ہونے والا بہت بڑا کثیر المقاصد منصوبہ ہے۔ اس منصوبہ کے تحت ڈیم اور سپل وے کے علاوہ تین سرنگیں (سرنگ 1 تا 3) بجلی بنانے اور چوتھی اور پانچویں آبپاشی کے پانی کے اخراج کے لیے بنائی گئی تھیں۔ بعد از تکمیل فنی مطالعہ سے معلوم ہوا ہے کہ تربیلا کی سرنگ نمبر 4 سے بھی بجلی پیدا کی جاسکتی ہے (سرنگ کی پانی گزارنے کی صلاحیت کو متاثر کیے بغیر) ۔
لہذا حکومت نے تربیلا ڈیم کی چوتھی سرنگ کو بھی بجلی پیدا کرنے کے لیے استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
مقصد:
منصوبے کا مقصد پن بجلی کی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے۔

فوائد و لاگت و سالِ تکمیل:-
تربیلا ایکسٹینشن فور منصوبے سے چودہ سودس(1410) میگاواٹ سستی بجلی پیدا ہوگی ، جبکہ تیس ارب روپے کی سالانہ آمدن ہوگی۔جنرل منیجرتربیلا حضرت عمر نے بتایا تربیلا فور توسیعی منصوبے پر تراسی ارب روپے لا گت آئے گی اور یہ منصوبہ دوہزار سترہ میں مکمل ہوجائے گا۔
 
آخری تدوین:

الف نظامی

لائبریرین
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ تربیلا فور توسیعی منصوبہ حکومت کی کوششوں سے بروقت اور مقررہ قیمت میں مکمل ہوا ہے۔ عالمی بینک کی معاونت سے منصوبہ مکمل ہوا،ہم نے جرمنی کے کنٹریکٹرز ، برطانیہ کے کنسلٹنٹ ،چین کے کنٹریکٹرز اور ترکی کے ماہرین کی مدد سے470 میگاواٹ کا منصوبہ بروقت مکمل کیا ہے ،جون تک1410 میگاواٹ کا منصوبہ مکمل کریں گے، جو توانائی کی ملکی ضروریات کی بروقت تکمیل میں معاون ثابت ہوگا، اس سے نہ صرف مناسب وقت پر بجلی کی ضرورت پوری ہو گی بلکہ سستی اور ماحولیاتی آلودگی سے پاک بجلی فراہم ہوسکے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو تربیلا فور توسیعی منصوبے کے پہلے یونٹ کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا
 
Top