تراکیب میں الکحل

زیک

مسافر
بہت سے کھانوں (مثلاً اطالوی یا فرانسیسی) میں الکحل ایک لازمی جز ہوتا ہے۔ جو لوگ الکحل نہ ڈالنا چاہیں ان کو یہ مسئلہ درپیش ہوتا ہے کہ اس کی جگہ کیا ڈالیں کہ کھانا اصل ترکیب سے قریب‌ترین بنے۔ یہ سائٹ یہ بتاتی ہے کہ مختلف قسم کے الکحل کی بجائے آپ کیا استعمال کر سکتے ہیں۔ ان کی تجاویز کچھ زیادہ ہی وسیع ہیں اور کچھ تو میرے خیال سے زیادہ مزہ نہیں دیں گی مگر پھر بھی یہ الکحل سے بھاگنے والوں کے لئے کام کی چیز ہے۔
 

ماوراء

محفلین
بھئی زکریا، آپ تو کبھی کبھی کمال کرتے ہیں۔ :p میں اکثر ایسے کھانے بنانا چاہتی ہوں تو صرف الکوحل کی وجہ سے نہیں بنا سکتی۔ابھی پچھلے دنوں میں نے ایک کتاب میں کیک کی شکل دیکھ کر سوچا کیک بناتی ہوں دیکھا تو اس میں الکوحل تھی اور اس کے بغیر اس کا ٹیسٹ بھی ویسا نہ ہوتا۔اس لیے یہ سوچ کر نہیں بنایا۔
اس انفرمیشن کو شیئر کرنے کا بہت شکریہ۔!! :great:
 

زیک

مسافر
لیکن اس میں مسئلہ یہ ہے کہ کئی جگہ انہوں نے اتنی options دے دیں ہیں کہ سمجھ نہیں آتا اور ان میں سے کئی مجھے ایسی لگ رہی ہیں کہ ترکیب بالکل فرق ہو جائے گی۔ مگر پھر بھی کام کی سائٹ ہے۔
 

احمد شاکر

محفلین
آپ سرکہ ڈال لیں۔۔ مگر اک بات کہوں کہ الکحل پکانے سے اڑھ جاتی ہے ۔۔ گوشت یا دیرسےگلنے والی چیزوں میں آسانی پیدا کرتی ہے اور فلیوور کے طور پر استعمال کی جاتی ہے ۔۔۔ میٹا کسا ۔۔ ایک یونانی شراب کی قسم ہے ۔۔ مگر اس قسم کی وہ ساس بناتے ہیں۔۔ جو کڑہی کی طرز پر ہوتی ہے۔۔ مگر میں اس کو الکحل کے بغیر بناتا ہوں

آپ اس فلیوور کے لئے اس سے ملتا جلتا سرکہ لے لیں ۔۔ مگر میری گذارش ہے کہ گوشت کو جلدی گلانے کے لئے اس کو بغیر گھی کے کچھ دیر بھون لیں ۔۔ آپ کا مسءلہ حل
 

احمد شاکر

محفلین
@ماورا بہن ہر کھانا بغیر الکحل کے بنایا جا سکتا ہے آپ کیک میں بس وہ مزہ ڈال لیں ۔۔ مجھے بتائں اپنی ریسی پی میں اس میں
اختراء کر دوں گا

ماوراء
 
Top