تجاویز براءے اصلاح

imissu4ever

محفلین
السلام علیکم
براءے مہربانی ڈیفالٹ آپشن براءے دائمی داخلہ کو ان چیک رکھیں تاکہ جس کی دلچسپی ہو وہ چیک رکھے
تاکہ اراکین کی پرائویسی برقرار رہے۔
انگریزی کی بورڈ کے انتخاب کے وقت رکن کے نام اور پاسورڈ کی فیلڈ نمایاں رنگ میں تدیل ہوجائے تاکہ انگریزی کا انتخاب واضع ہو جاءے۔
جزاک اللہ
 
براءے مہربانی ڈیفالٹ آپشن براءے دائمی داخلہ کو ان چیک رکھیں تاکہ جس کی دلچسپی ہو وہ چیک رکھے
تاکہ اراکین کی پرائویسی برقرار رہے۔
پہلے ایسا ہی تھا، لیکن اراکین کو بہت کوفت ہوتی تھی جب وہ کسی صفحے پر دس پندرہ منٹ رک کر کوئی پیغام لکھ کر ارسال کرنے کی کوشش کرتے تھے اور اس دوران وہ لاگ آؤٹ ہو چکے ہوتے تھے۔ ایسے میں ان کا لکھا ہوا مواد ضائع ہو جاتا تھا۔ یہ صرف محفل کا ہی مسئلہ نہیں تھا، بلکہ زین فورو استعمال کرنے والی دوسری سائٹیں بھی اس کا شکار تھیں۔ بعد ازاں زین فورو میں اسے طے شدہ طور پر چیک کر دیا گیا، البتہ اس چیک باکس کو برقرار رکھا گیا کہ جو چاہے وہ اس کے بغیر لاگن ہو سکے۔ :) :) :)
 

imissu4ever

محفلین
لیکن اگر اب یہ مسئلہ حل ہو چکا ہے تو اس چیک باکس کو ڈیفالٹ تبدیل کیا جاسکتا ہے کیونکہ کمپیوٹر اکثر کامن ہوتی ہیں اور بھول کا امکان رہتا ہے
آپکے بروقت جواب کا شکریہ
 
لیکن اگر اب یہ مسئلہ حل ہو چکا ہے تو اس چیک باکس کو ڈیفالٹ تبدیل کیا جاسکتا ہے کیونکہ کمپیوٹر اکثر کامن ہوتی ہیں اور بھول کا امکان رہتا ہے
اس مسئلے کا حل یہی تھا کہ اسے طے سدہ طور پر چیک کر دیا جاتا، اور وہی کیا گیا ہے۔ دائمی داخلے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ خارج نہیں ہو سکتے۔ جب کمپیوٹر چھوڑنے لگیں تو محفل سے لاگ آؤٹ ہو جائیں، دائمی داخلہ آپ کا خود کار طور پر دوبارہ فعال نہیں کر دے گا۔ :) :) :)
 

imissu4ever

محفلین
السلام علیکم
برائے مہربانی دخول لفظ کو "داخل ہو"
اور خروج کو "خارج ہو"
سے تبدیل کر دیجئے یہ الفاظ ذرا مناسب لگتے ہیں
 
Top