تبدیلی کے عمل میں ہر جگہ مزاحمت کا سامنا ہے،وزیراعظم

جاسم محمد

محفلین
تبدیلی کے عمل میں ہر جگہ مزاحمت کا سامنا ہے،وزیراعظم
ویب ڈیسک 4 گھنٹے پہلے
1932514-imrankhan-1577529127-878-640x480.jpg

دباؤ برداشت کریں گے لیکن اصلاحات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، عمران خان فوٹو:فائل

پشاور: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کو تبدیلی کے عمل میں ہر جگہ مزاحمت کا سامنا ہے۔

پشاورمیں وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ عوام سے کہتا ہوں آپ نے گھبرانا نہیں، اصلاحات کے عمل میں ایف بی آر، ٹیکس معاملات، طبی شعبے اور تجارت سمیت ہرجگہ مزاحمت کا سامنا ہے، اداروں میں اصلاحات پراسٹیٹس کو کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اسٹیٹس کو اور مافیا اصلاحات کو سبوتاژکرنے کی کوشش کرتا ہے، اصلاحات کے ذریعے بنگلہ دیش بھی آج پاکستان سے آگے نکل چکا ہے، ترکی اور ملائیشیا نے اصلاحات سے اپنے ممالک کواوپراٹھایا۔

اسٹیٹس کونے ہمارے تمام ادارے تباہ کردیے

وزیراعظم نے کہا کہ اسٹیٹس کونے ہمارے تمام ادارے تباہ کردیے، حکومتیں 5 سال پورے کرنے کے لیے آتی ہیں لیکن ہم اصلاحات کے لیے آئے ہیں، ہم دباؤ برداشت کریں گے لیکن کسی صورت اصلاحات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

نریندرمودی ہٹلر کے پیٹرن پر چل رہا ہے

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت کی امریکا میں لابی بہت طاقتورہے، اووسیزپاکستانی بھی اپنی لابی مضبوط کریں، بھارت کشمیر میں اورمسلمانوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے، نریندرمودی ہٹلر کے پیٹرن پر چل رہا ہے، آر ایس ایس کے نظریے پر بی جے پی اپنا نظریہ مسلط کر رہی ہے، 21 ویں صدی میں بھی ہم بھارت میں فاشسٹ اقدامات دیکھ رہے ہیں، بھارت میں شہریت کے متنازع قانون کے خلاف سب کھڑے ہوں، بھارت احتجاج سے توجہ ہٹانے کے لیے فالس فلیگ آپریشن کرسکتا ہے۔

بیرون ممالک مقیم پاکستانی بہت بڑی طاقت ہیں

وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں کاروبارکے لیے آسانیاں پیدا کررہے ہیں، بیرون ممالک مقیم پاکستانی بہت بڑی طاقت ہیں، بھارت میں بوتل سے نکلا جن واپس نہیں جائے گا، اس ملک کا مستقبل روشن ہے، 2019 مشکل سال تھا، ہمارا روپیہ مستحکم اورسرمایہ کاری بڑھ رہی ہے جب کہ چین کے ساتھ سی پیک معاہدہ ہماری خوش قسمتی ہے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
مندرجہ ذیل شعبوں میں حکومتی کارکردگی کیا ہے؟
1- پولیس ریفارمز
2- عدلیہ ریفارمز
3- ٹیکس کلچر کا فروغ
4- انتخابی اصلاحات
5- بہتر اور سستی طبی سہولیات کی فراہمی
6- تعلیمی نظام کی بہتری
7- صنعتی ترقی اور ease of doing business
8- ماحول دوست سستی بجلی کی پیدوار
9- شجر کاری
 
3،5 سال مزید انتظار فرمائیں۔
 
فرقان احمد

محفلین
مندرجہ ذیل شعبوں میں حکومتی کارکردگی کیا ہے؟
1- پولیس ریفارمز
2- عدلیہ ریفارمز
3- ٹیکس کلچر کا فروغ
4- انتخابی اصلاحات
5- بہتر اور سستی طبی سہولیات کی فراہمی
6- تعلیمی نظام کی بہتری
7- صنعتی ترقی اور ease of doing business
8- ماحول دوست سستی بجلی کی پیدوار
9- شجر کاری
پولیس ریفارمز نہ ہو سکیں۔ عدلیہ ریفارمزمیں بہرصورت عدلیہ کو ہی زیادہ موثر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ ٹیکس کلچر کے فروغ میں موجودہ حکومت کی کاوشیں لائق صد تحسین ہیں۔ انتخابی اصلاحات کے حوالے سے کارکردگی صفر بٹا صفر ہے۔ بہتر اور سستی طبی سہولیات کے حوالے سے کسی حد تک پیش رفت ہوئی ہے۔ تعلیمی نظام کی بہتری کی طرف اب تک حکومت کی توجہ ناکافی ہے۔ صنعتی ترقی اور کاروبار میں آسانی کے حوالے سے کاغذی حد تک کافی اقدامات کیے گئے ہیں؛ نتائج کا انتظار ہے۔ماحول دوست سستی بجلی کی پیدوار مفقود ہے تاہم امید ہے کہ شجر کاری پر موجودہ حکومت ضرور توجہ دے گی۔
 
بہترین، متوازن اور حقائق کی عکاسی کرتا تجزیہ۔
 
Top