تاک جھانک

نسیم زہرہ

محفلین
ہم میں سے اکثر کے روز مرہ معمولات و مشغولیات میں شامل برائی تاک جھانک جو اسلامی تعلیمات کی روشنی میں ناپسندیدہ فعل ہے
یہ برا عمل اکثر اس کے مرتکب کے لیئے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے
انسان میں تجسس کا عنصر اس کے ہوش سنبھالنے سے لے کر ہوش و حواس سے عاری ہونے تک موجود رہتا ہے
یہی تجسس انسان کو مریخ تک پہچا دیتا ہے اور یہی تجسس انسان کو اخلاقیات و انسانیت کی پستیوں میں دھکیل دیتا ہے۔ مرد تو مرد خواتین کا بھی محبوب مشغلہ ہوتا ہے تاک جھانک بس غرض و غایت میں فرق ہوتا ہے
تاک جھانک نہ صرف انسان کی اخلاقیات پر برے اثرات مرتب کرتی ہے بلکہ انسان کو صحت کے مسائل سے بھی دو چار کرتی ہے
حسد، بغض، احساسِ کمتری اور مختلف نفسیاتی بیماریوں میں مبتلا کرتی ہے۔ الغرض تاک جھانک جسے ہم معمولی سی برائی تصور کرتے ہیں جبکہ اس کے اثرات تباہی کی طرف لے جاتے ہیں

اللہ بزرگ و برتر ہمیں اپنے اندر موجود تمام اخلاقی برائیوں سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے
آمین
 
آخری تدوین:
Top