تاڑنے جانے سے بچیے اور خفیہ ہوجائیے! پرائیوٹ براوزنگ

خواجہ طلحہ

محفلین
محفل سالگرہ کے جشن کے پہلے دن جب کہ احباب کھانے پینے میں ہی مصروف ہوں گے، تو ہم آئی ٹی سیشن میں لائیے ہیں خفیہ رہنے کے لیے ایک چھوٹی سی تحریر۔
سبھی لوگ ویب پر گھومنے پھرنے کے دوران وہاں بچھائی گئی ریت پر اپنے پیروں کے نشانات چھوڑ آتے ہیں۔اور کچھ ذرات آپ کے پیروں سے چپک کر گھر تک آجاتے ہیں ۔اور جب یہ ریت کے ذرات چمکتے ہیں تو صحرا والوں کے لیے اشارے یعنی سگنل نشر کررہے ہوتے ہیں۔اور مقام والوں کے لیے ثبوت مہیا کرتے ہیں کہ صاحب کہاں کہاں کی خاک چھان کر آرہے ہو۔
ویب سائیٹ وزٹنگ کے دوران جو معلومات آپ کے سسٹم میں محفوظ ہوتی ہیں ۔ ان میں

  • Cookies
  • Download history
  • Temporary internet files
  • Bookmarks
  • Form data
  • Web history
  • Search history
  • DNS lookups
شامل ہیں۔
صحرا نوردی یعنی ویب وزٹنگ کے دوران ویب سرور اور آئی ایس پی بہت سی معلومات کو لاگ کرتے ہیں ۔ان لاگ فائلز سے الیکڑونک کھوجی یعنی
Web Site Tracking Tools
آپ کے بارے میں بہت سی جان کاری حاصل کرلیتے ہیں۔ کتنی معلومات کوئی ویب سائیٹ آپ کے دورے کے نتیجے میں حاصل کرلیتی ہے،اس بات کا انحصار وزٹ کی جانے والی ویب سائیٹ اور آپ کے براوز کی سیٹنگ پر ہوتا ہے۔ عام طورپر خریدو فروخت والی ویب سائیٹس اپنے وزیٹرز کے بارے میں کافی معلومات جمع کرتی ہیں۔
یہاں اس بات سے ہمارا کوئی سروکار نہیں کہ ادارے ان معلومات کی روشنی میں کیا منصوبہ بندیاں کرتے ہیں،ہمارا سروکار ہے اپنی پرائیویسی سے۔انٹرنیٹ یوزر اپنی پرائیویسی کے لیے بہت سی تدبیریں اخیتار کرتے ہیں۔مثلا گمنام بروازنگ اور پرائیوٹ بروازنگ۔وغیرہ
زیر نظر تحریر میں ہم پرائیوٹ براوزنگ سے ہی متعارف ہونے جار ہے ہیں۔
تو جناب "پرائیوٹ بروازنگ " نئے براوزر میں فراہم کی جانے والی ایک ایسی خوبی کا نام ہے جوکہ آپ کی انٹر نیٹ پر جاری سرگرمیوں کو اپنے کمپیوٹر پر خفیہ رکھنے کا کام دیتی ہیں۔یعنی ہسٹری ،کوکیز ،وغیرہ محفوظ نہیں ہوپاتی۔
ہر ویب براوزراس فیچر کے لیے جدا نام استعمال کرتا ہے۔مثلا

گوگل کروم کے لیے Incognito mode

فائر فاکس میںPrivate Browsing

انٹرنیٹ ایکسپلور میں InPrivate Browsing

جیسا کہ اوپر ذکر کیا کہ یہ پرائیوٹ براوزنگ وہ نہیں ہے جسیے ہم گمنام بروازنگ یعنی
anonymous browsingکے نام سے جانتے ہیں۔
فائر فاکس کیوں کہ میرے استعمال میں ہے اس لیے اس میں پرائیوٹ براوزنگ کا طریقہ یہا ں بیان کردیتا ہوں ۔باق دو براوزر کے لیے متعلقہ روابط آخر میں دے دئیے ہیں۔
پرائیوٹ بروازنگ شروع کرنے کے لیےToolsمینیو سے
Start Private Browsingپر کلک کریں۔
c2865a810710523cf0602299e032059d-1267167660-207-1.jpg

پہلی مرتبہ پرائیوٹ براوزنگ آن کرنے پر ایک ڈائیلاگ بکس کے ذریعے کنفرمیشن اور معلومات فراہم کی جاتی ہے۔
c2865a810710523cf0602299e032059d-1267167660-207-2.jpg

لیکن اگر آپ نے فائرفاکس کی پرائیویسی میںNever remember historyکا آپشن سلیکٹ کررکھا ہے تب ٹول مینیو میں آپ کو پرائیوٹ براوزنگ کا آپشن غیر فعال ملے گا۔
66826851.png

یعنی پرائیوٹ بروازنگ کے لیے آپ کو remember history والے آپشن کو منتخب کرنا ہوگا۔
فائر فاکس میں پرائیوٹ براوزنگ کو آف کرنے کے لیے ٹول مینیو سے ہیStop private Browsing
پر کلک کریں
انٹرنیٹ ایکسپلور کے لیے روابط
http://windows.microsoft.com/en-GB/windows-vista/What-is-InPrivate-Browsing
http://www.online-tech-tips.com/internet-explorer-tips/ie-8-inprivate-browsing-tutorial/
گوگل کروم کے لیے روابط
http://www.google.com/support/chrome/bin/answer.py?answer=95464



 

خوشی

محفلین
واہ جی بہت خوب ، زبردست شئیرنگ ھے ، آپ نے تو ڈسپوزایبل جوتے پہنا دیے کہ گھر میں واپسی سے پہلے اتار کے پھینک دیے، خوب بھئی خوب
 

فاتح

لائبریرین
عمدہ معلومات بہم پہنچائی ہیں۔ بہت شکریہ خواجہ طلحہ صاحب۔
آپ کا مندرجہ ذیل جملہ سمجھ نہیں پایا:
لیکن اگر آپ نے فائرفاکس کی پرائیویسی میںNever remember historyکا آپشن سلیکٹ کررکھا ہے تب ٹول مینیو میں آپ کو پرائیوٹ براوزنگ کا آپشن غیر فعال ملے گا۔
یعنی پرائیوٹ بروازنگ کے لیے آپ کو remember history والے آپشن کو منتخب کرنا ہوگا۔
میرے خیال میں تو فائر فاکس کی پرائیویٹ براؤزنگ ہے ہی صرف اتنی کہ اس کو آن کرنے سے وہ کسی قسم کی کوئی ہسٹری محفوظ نہیں رکھتا اور یہی کام پرائیویسی میںNever remember historyکا آپشن سلیکٹ کر کے بھی لیا جا سکتا ہے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ اگر ایک آپشن کا انتخاب کر رکھا ہے تو دوسرا منتخب کرنے کی ضرورت نہ ہونے کے باعث اس کی سہولت بھی حاصل نہیں۔
 

خواجہ طلحہ

محفلین
بھائی دونوں آپشن ایک جیسا کام ہی کرتے ہیں، جیسےہی جب آپ Never remember history کا آپشن سیلکٹ کرتے ہیں تو جو میسج آپ کو ملتا ہے وہ ہےۛ۔
Firefox will use the same settings as private browsing, and will not remember any history as you browse the web.
مطلب اس آپشن کو سیلیکٹ کرنے سے بھی پرائیوٹ بروازنگ والی سیٹنگ ہی ہو جاتی ہیں۔
اوپر جو میں لکھا ہے وہ وجہ لکھی ہے کہ کیوں پرائیوٹ براوزنگ کا آپشن ٹول مینو میں غیر فعال ملے گاِ
 
Top