تارے زمین پر - درشل سفاری

عندلیب

محفلین
درشل سفاری - "تارے زمین پر" کا سوپر اسٹار

عامر خان کی "تارے زمین پر" کے چھوٹے استاد یعنی : درشل سفاری دورِ حاضر کے پہلے چائیلڈ آرٹسٹ سوپر اسٹار ہیں !
اپنے ایک انٹرویو میں درشل یوں اپنے تاثرات یوں بیان کرتے ہیں :

عامر انکل کمرے میں آکر مجھے کئے جانے والے سین کے بارے میں بتاتے تھے۔ انھیں ہمیشہ صرف رونے کا طریقہ اور انداز مجھے سمجھانا پڑا ورنہ باقی کے جذبات میرے خود کے ہیں۔ دراصل مجھے رونے سے سخت نفرت ہے اور اتنی ہی نفرت مجھے لوگوں کو روتے ہوئے دیکھنے سے بھی ہے۔ چونکہ مجھے رونا آتا ہی نہ تھا اس لئے عامر انکل مجھ پر بہت غصہ ہوتے تھے۔

"تارے زمین پر" کی غیر یقینی کامیابی کے بعد مجھے بہت سے آفر مل رہے ہیں لیکن میں نے صرف "ڈیڑھ" سائن کی ہے جس میں میرا رول سنجو انکل (سنجے دت) کے برابر ہے۔
میں دو چار فلمیں اپنی اسی عمر کے مطابق کروں گا ، اس کے بعد میں اپنے والد کے جیولری بزنس سے جڑنا چاہتا ہوں۔

میں ایکٹر بننا نہیں چاہتا !
اور مجھے زیادہ مشہور ہونا بھی پسند نہیں ہے۔ "تارے زمین پر" کی کامیابی سے مجھے جو پبلیسٹی ملی ہے اس کے سبب میں کہیں آنے جانے کے قابل نہیں رہا۔
سب سے زیادہ خراب اور پریشان کن بات یہ ہے کہ لڑکیاں میرے گال کھینچ کر مجھے پیار کرتی ہیں جس سے مجھے سخت نفرت ہے !!

شاہ رخ انکل سے جو میرا مقابلہ کیا جا رہا ہے وہ بہت ہی غلط بات ہے۔ مجھ میں جو صلاحیت تھی وہ میں نے دکھائی۔ شاہ رخ انکل سے میرا مقابلہ کرنے والوں کو کم از کم یہ سوچنا چاہئے کہ وہ ہندوستانی فلم انڈسٹری کے بہت بڑے اسٹار ہیں !!
 

arifkarim

معطل
بہت خوب! مجھے حیرت ہے کہ درشل سفاری کو تارے زمین کے بعد غیر معمولی شہرت ملی ہے۔ حالانکہ اس سے پہلے بھی کئی چائلڈ اسٹارز ان سے زیادہ اچھا پرفارم کر چکے ہیں۔ اگر کسی نے ہندی فلم زخم کے چائلڈ اسٹار کی ایکٹنگ دیکھی ہو، تو وہ جان لے گا درشل سفاری ان کے مقابلے میں کیا تھے۔
ان کی شہرت کی ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ انکا فلم میں مین رول تھا، جو کہ بہت کم کسی ہندی فلم میں خاص کر کسی بچے کو دیا جاتا ہے۔
 
Top