بے گناہوں کے بدلے دہشتگردوں کی رہائی کا مطالبہ عقل سے بالا ہے،رحمان ملک

بے گناہوں کے بدلے دہشتگردوں کی رہائی کا مطالبہ عقل سے بالا ہے،رحمان ملک

اسلام آباد… سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا کہنا ہے کہ بے گناہ افراد کے بدلے ایک ہزار دہشت گردوں کی رہائی کا مطالبہ عقل سے بالا ہے۔لگتا ہے طالبان ایک ہزار کا لشکر رہا کرا کے اسے کسی مشن پر بھیجنا چاہتے ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ حکومت طالبان کے جھانسے میں نہ آئے اور مذاکراتی عمل میں ملکی سلامتی کو پیش نظر رکھا جائے۔سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی قومی مفاد میں ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کی دلیرانہ سیاست نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔

http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=143801
 
Top