بے ربط سے الفاظ

فہیم

لائبریرین
فہیم بھائی کو اتنی پیاری تحریر پر مبارکباد۔ واقعی کچھ تو دال میں کالا ہے۔بہادر بن کر اسے بھی ضابطہ تحریر میں لے آئیے ۔ تب آپ اپنے آپ کو ہلکا پھلکا محسوس کریں گے۔

شکریہ خلیل صاحب :)
اور ہم تو اکثر ایسی ہی بے ربط کی ہانکتے رہتے ہیں :)
 
مقدس

لائبریرین
فہیم بھیا آپ نے بہت اچھا لکھا ہے۔ الفاظ کو کبھی بے ربط نہیں کہتے کیونکہ آپ بس لکھتے جائیں، ربط خود ہی آ جائے گا۔
میں جب بابا سے کہا کرتی تھی کہ بابا مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ میں آپ کو کیسے بتاؤں، تو کہتے جو لفظ سمجھ میں آ رہے ہیں وہ بولتی جاؤ، ان کو جوڑنا میرا کام ہے۔
اس لیے آپ لکھتے رہیں بےربط کی فکر کیے بغیر:)
 
تھینکس میمی :)
اور لکھ تو دیا اتنا سارا
اور ابھی کیا لکھو مزید :)

اب کہو تو وہ قصہ لکھ دوں جو کل عائشہ بہنا کو سنا رہا تھا کہ
ایک بندہ ہوتا ہے جو ایک بار ایک جوا کھیلتا ہے:ROFLMAO:
لیکن وہ ہمیں خود پورا معلوم نہیں۔
لیکن ہلکا ہلکا آگے کا یاد تو آرہا ہے :)
 
مغزل

محفلین
فہیم ۔۔۔ پیارے بھائی اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ ۔۔۔ بہت جاں گداز اور روح کو چھو لینے والے جذبات اور تحریر ہے ، سلامت رہو پیارے ۔۔ شاد رہو آباد کامران رہو ۔۔۔ آمین ثم آمین ۔
 
Top