بےگھر افراد کی تصاویر پر مبنی نمائش

چھبیس سالہ فوٹوگرافر جوش کنگ، جنہوں نے لیمنگٹن ایس پی اے اور وارک شائر میں رہنے والے بےگھر افراد کی تصویر کشی کرنےمیں ایک برس کا وقت گزارا ہے، کی تصاویر کی پہلی نمائش لگي ہے۔

130127130423_homeless_976x549_joshking_nocredit.jpg


بہ شکریہ بی بی سی اردو
 
مسٹر کنگ کہتے ہیں کہ بےگھر افراد میں ان کی دلچسپی ایک ایسے شخص سے بات چيت کے بعد شروع ہوئی جو ان کی ہی طرح بے چینی اور افسردگی کے سبب روڈ پر آگيا تھا۔ لیکن چونکہ ان کے اہل خانہ ان کی مدد کے لیے تھے لیکن اس شخص کا کوئی مدد گار نہیں تھا۔

130127134501_2_65472134_joshking.jpg
 
جن افراد کو انہوں نے فوٹوگرافی کے لیے منتخب کیا تھا اس میں سے ایک شخص اینڈی کا کہنا ہے کہ کوئی بھی شخص اس مصیبت میں پھنس سکتا ہے۔ ’بس ایک رات میں ہی، لوگ کہتے ہیں کہ بس ایک چیک کی ادائیگی کے بعد وہ بےگھر ہو سکتے ہیں۔‘

130127134515_andy_homeless_65468463_andyportrait.jpg
 
سّلی، جو گزشتہ کئي برس سے گلیوں میں زندگي گزارتے رہے ہیں، کا کہنا ہے کہ اس سخت ترین سردی کے موسم میں بھی زندگي بسر کرنے واسطے پیسوں کے لیے بھیک مانگتے رہے۔

130127134504_5_sully_65469160_sullyportrait.jpg
 
فوٹوگرافر کنگ کا کہنا ہے کہ وہ ہر طرح کے بےگھر افراد سے بات چیت کرتے ہیں جو رشتے ٹوٹنے، ذہنی بیماری کے مسائل یا پھر فوج میں نوکری کے بعد مشکل مسائل کے وجہ سے پریشان ہوکر اس مصیبت میں مبتلا ہوئے۔

130127134506_6_problems_65468813_flysatbeggingwithhisdogronnieneartesco.jpg
 
وارک ڈسٹرک کونسل کا کہنا ہے کہ لیمنگٹن میں تقریباً گيارہ افراد سڑکوں پر رہتے ہیں اور اس نے ایسے افراد کے لیے رہائش کا انتظام بھی کیا ہے۔

130127134511_8_close_up_65468815_jimportait.jpg
 
مسٹر کنگ کا کہنا ہے کہ وہ ایسے افراد کی ایماندارانہ کردار سے حیرت میں پڑ گئے کہ وہ اپنے مسائل اور کہانیوں کے حوالے سے بہت ہی سچے تھے، انہیں امید ہے کہ اس نمائش سے ان کے تئیں لوگوں میں بیداری پیدا ہوگی۔

130127134513_9_man_with_coins_65468515_chubbssatbeggingnearcoventgardencarpark.jpg
 
Top