بی بی سی اور یاہُو کا ’یوم ہیکنگ‘

پاکستانی

محفلین
ہیکنگ کے موضوع پر بی بی سی اور یاہُو کے اشتراک سے منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے ویب بنانے والے (Web Developers) لندن پہنچ گئے ہیں۔

’بی بی سی یاہُو ہیک ڈے‘ کے عنوان سے ہونے والے اس اجتماع کا مقصد ویب ڈیزائنروں کو یہ دکھانا ہے کہ یہ دونوں ادارے جو ڈیٹا فیڈز پیدا کرتے ہیں ان سے کس طرح زیادہ سے زیادہ مستفید ہوا جا سکتا ہے۔

سنیچر اور اتوار کو شرکاء کو ان اداروں کے زیر استعمال ٹیکنالوجی کو ہر طرح سے جانچنے کا موقع دیا جائے گا تا کہ یہ دیکھا جا سکے کہ وہ اس میں کیا جدت پیدا کر سکتے ہیں۔

اس دوران بی بی سی اور یاہُو کے ماہرین بھی شرکاء کی رہنمائی کے لیے موجود ہوں گے۔

کئی دیگر اداروں کی طرح اب بی بی سی اور یاہُو جو کمپوٹر ڈیٹا پیدا کر رہے ہیں وہ کئی ویب ڈیزائنروں کے لیے دلچسپی کا سامان ہے کیونکہ وہ اسے نئے سوفٹ وئر بنانے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

بی بی سی جو ڈیٹا فیڈز اور انٹرفیس پیدا کرتا ہے ان کے ذریعے بی بی سی کی ویب سائٹ استعمال کرنے والے صارفین کومختلف ٹی وی چینلوں پر آنے والے پرگراموں کی فہرستوں، تازہ ترین خبروں اور دنیا کے مختلف حصوں میں موسم کے حال تک رسائی ملتی ہے۔



مزید
 
Top