فارسی شاعری بیژن جلالی کے چند اشعار اردو ترجمے کے ساتھ

حسان خان

لائبریرین
خداوندا
تو تاریکی را فرستادی
و فراموشی را
تا ما تیرگیِ اندوه را
نادیده بگیریم
و بیهودگیِ عمرِ خویش را
فراموش کنیم
(بیژن جلالی)


اے خداوند!
تو نے تاریکی کو بھیجا
اور فراموشی کو
تاکہ ہم غم کی تیرگی کو
ان دیکھا کر دیں
اور اپنی عمر کے بے معنی پن کو
فراموش کر دیں
 

حسان خان

لائبریرین
خداوندا
روزهای من
چون شعله‌های آتش
زبانه کشیدند
و خاموش شدند
ولی در روشنیِ آنها
چهرهٔ تو را دیدم
و تو مرا شعری چند آموختی
که از ما به یادگار
خواهد ماند

(بیژن جلالی)

اے خداوند!
میرے ایام
آگ کے شعلوں کی طرح
دہکے
اور خاموش ہو گئے
لیکن اُن کی روشنی میں
میں نے تیرا چہرہ دیکھا
اور تو نے مجھے چند شعر سکھائے
جو ہماری یادگار کے طور پر
باقی رہیں گے
 
Top