بیرون ملک والے پاکستانی اپنا ووٹ کیسے چیک کرسکتے ہیں؟

پردیسی

محفلین
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ ‘ ویب ایپلیکیشن پر کام شروع

ووٹر آن لائن اپنے ووٹ کا استعمال کر سکے گا ۔ویب ایپلیکیشن پر 15لاکھ ڈالر خرچ ہوں گے ۔۔۔۔۔
اسلام آباد ‘(اردو ویب نیوز ڈاٹ کوم ) تارکین وطن کو الیکٹرنک ووٹ ڈالنے کی سہولت دینے کیے لئے ویب ایپلیکیشن پر کام شروع کر دیا گیا، ووٹر آن لائن اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکے گا۔سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت دینے کیلئے الیکشن کمیشن نے کام شروع کر دیا جس کے تحت ایک ویب ایپلیکیشن کا نظام متعارف کرایا جا رہا ہے،ووٹر آن لائن اپنے ووٹ کا استعمال کر سکے گا ۔ویب ایپلیکیشن کی تیاری پر تقریبا 15لاکھ ڈالر خرچ ہوں گے۔حکام کے مطابق ویب ایپلیکیشن پر پیر تک کام مکمل کر لیا جائے گا۔آن لائن ووٹ سے پہلے ووٹر کو اپنے متعلقہ سفارت خانے میں رجسٹرڈ ہونا ہو گا جس کے بعد وہ فنگر پرنٹس کے ذریعے اپنے ووٹ کا حق استعمال کر سکے گا،۔۔۔مزید تفصیل یہاں سے ۔۔۔۔
 

عسکری

معطل
سفارتخانے رجسٹریشن ؟ مطلب کوئی نہیں جائے گا ووٹ دینے لولز سفارے پہلے پاسپورٹ تو بنا دیں جو پچھلے سال جمع کرائے تھے لوگوں نے :grin:
 
Top