بیت بازی سے لطف اٹھائیں (5)

شمشاد خان

محفلین
کس کو بکنا تھا مگر خوش ہیں کہ اس حیلے سے
ہو گئیں اپنے خریدار سے باتیں کیا کیا

ہم ہیں خاموش کہ مجبور محبت تھے فرازؔ
ورنہ منسوب ہیں سرکار سے باتیں کیا کیا
(احمد فراز)
 

شمشاد خان

محفلین
اڑتے اڑتے آس کا پنچھی دور افق میں ڈوب گیا
روتے روتے بیٹھ گئی آواز کسی سودائی کی

(قتیل شفائی)
------------------------------------------------------------------------
جب قتیل شفائی نے یہ شعر پڑھا تھا، تو ان کے ایک ساتھی نے تدوین کے ساتھ مندرجہ ذیل شعر کہا تھا :

اڑتے اڑتے آس کا پنچھی دور افق میں ڈوب گیا
روتے روتے بیٹھ گئی آواز قتیل شفائی کی
 

شمشاد خان

محفلین
میں نے اس شعر کے حساب سے الف سے شروع کیا تھا اور اسی وقت آپ نے بھی شعر ڈال دیا ۔۔۔
کوئی بات نہیں،ہو جاتا ہے اور بعض اوقات تو ایک ہی وقت میں دو دو تین تین اراکین کے شعر ایک ساتھ آ جاتے ہیں۔
بہر حال اب آپ پھر سے حرف الف سے شعر دے دیں۔
 

شمشاد خان

محفلین
ناحق ہم مجبوروں پر یہ تہمت ہے مختاری کی
چاہتے ہیں سو آپ کریں ہیں ہم کو عبث بدنام کیا
(میر تقی میر)
 
Top