بیت بازی سے لطف اٹھائیں (4)

شمشاد

لائبریرین
یہی لگتا ہے بس وہ شورشِ دل کا سبب
کبھی ہنگامہ، تخلیق میں شامل نہیں ہو گا
(منصور آفاق)
 

شمشاد

لائبریرین
نصیبِ صحبتِ یاراں نہیں تو کیا کیجیے
یہ رقص سایہِ سرو چنار کا موسم
(فیض احمد فیض)
 

مہ جبین

محفلین
یہ مشتِ خاک، یہ صرصر، یہ وسعتِ افلاک
کرم ہے یا کہ ستم، تیری لذتِ ایجاد!!
علامہ اقبال
 

مہ جبین

محفلین
وہ عشق جس کی شمع بجھادے اجل کی پھونک
اس میں مزا نہیں تپش و انتظار کا۔۔۔۔۔!
علامہ اقبال
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top