بیت بازی سے لطف اٹھائیں (4)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سید زبیر

محفلین
یہاں روپ بھی ہے،یہاں رنگ بھی ہے،یہاں راگ بھی ہے
سب کچھ ہے مگر اس دل میں بجوگ کی اّگ بھی ہے
انشا
 

شمشاد

لائبریرین
یاں تلک میری گرفتاری سے وہ خو ش ہے کہ مَیں
زلف گر بن جاؤں تو شانے میں اُلجھا دے مجھے
(چچا)
 

مزمل حسین

محفلین
یہی دل تھا کہ ترستا تھا مراسم کے لیے
اب یہی ترک تعلق کے بہانے مانگے

ہم نہ ہوتے تو کسی اور کے چرچے ہوتے
خلقت شہر تو کہنے کو فسانے مانگے
(فراز)
 

شمشاد

لائبریرین
نہ بندھے تِشنگئ ذوق کے مضموں، غالبؔ
گرچہ دل کھول کے دریا کو بھی ساحل باندھا
(چچا)
 

شمشاد

لائبریرین

یہ احتجاج کا لہجہ نہیں بغاوت ہے
لکھے کو آگ لگا دی قلم کو توڑ دیا
(منصور آفاق)
 

شمشاد

لائبریرین
آگ دوزخ کی بھی ہو جائے گیپانی پانی
جب یہ عاصی عرق شرم سے ترجائیں گے
(ابرہیم ذوق)
 

شمشاد

لائبریرین

یہ وفا کی سخت راہیں، یہ تمہارے پائے نازک
نہ لو انتقام مجھ سے، مرے ساتھ ساتھ چل کے
(خمار بارہ بنکوی)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ چراغِ انجمن تو ہیں بس ایک شب کے مہماں
تُو جلا وہ شمع اے دل! جو بجھے کبھی نہ جل کے
(خمار بارہ بنکوی)
 

شمشاد

لائبریرین
یوں ہی موسم کی ادادیکھ کے یاد آیا ہے
کس قدر جلد بدل جاتے ہیں انساں جاناں
(فراز)
 

مزمل حسین

محفلین
بھائی پہلے مصرع کی ہے سے گڑبڑ لگتی ہے
....
‏....
نبض کیوں دیکھے ہے قاتل؟ ہم تو کب کے مر چکے...
گر دھڑکتا ہے تو دھڑکے، ہے دھڑکنا دل کا کام
(سپاہی میر خائف)
 

شمشاد

لائبریرین
مزمل بھائی "ہے" ایسے ہی ہے۔
---------------------------------------------------------


میری تنہا سفری میرا مقدر تھی فراز
ورنہ اس شہر ِتمناسے تو دنیا گزری
(احمد فراز)
 

مزمل حسین

محفلین
ٹھیک ہے شمشاد بھائی
‏....
یوں ذہن میں جمال رسالت سما گیا
میرا جہان فکر و نظر جگمگا گیا
(حفیظ تائب)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top