بیت اللہ محسودکا مخالف کمانڈر قاری زین الدین ڈیرہ اسماعیل خان میں قتل

فخرنوید

محفلین
qari_zain.gif



بیت اللہ محسود کے مخالف کمانڈر قاری زین الدین محسود کو ڈیرہ اسماعیل خان میں قتل کردیا گیا۔قاری زین کے قریبی ساتھی نے دعویٰ کیا ہے کہ قاری زین الدین کو گلبدین محسود نامی شخص نے قتل کیا جو وزیرستان کے علاقے مکین کا رہائشی ہے،قتل کے بعد ملزم فرار ہو گیا ۔قاری زین الدین محسود ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مدینہ کالونی میں اپنے گھر پر موجود تھے کہ اسکے قریبی ساتھی نے فائرنگ کردی ۔فائرنگ سے قاری زین الدین موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کا ایک ساتھی زخمی ہوا۔نجی ٹی وی سے قاری زین الدین محسود کے قریبی ساتھی نے قاری زین الدین محسود کے قتل کی تصدیق کی۔چندروز قبل ہی میڈیا پر قاری زین الدین محسود نے کمانڈر بیت اللہ محسود کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا تھا۔

بشکریہ: وائس آف پاکستان
 
Top