بہت مشکل ہے !

منصور مکرم

محفلین
درست ۔اسى ليے ہمارے حبيب حضرت محمد صلى الله عليہ وسلم نے فرمايا ہے كہ:
[ARABIC]إن أثقل صلاة على المنافقين صلاة العشاء وصلاة الفجر . ولو يعلمون ما فيهما لأتوهما ولو حبوا . [/ARABIC]
"فجر اور عشا كى نماز منافقوں پر سب سے زيادہ بھارى ( مشكل) ہوتى ہے۔ اور اگر ان كو پتہ چل جائے کہ ان دو نمازوں ميں كيا فوائد وبركات ہیں تو يہ گھٹنوں کے بل ، يا گھسٹتے رينگتے ہوئے بھی اس ميں شركت كريں۔"(بحواله : صحيح مسلم)
اللہ سبحانہ تعالى ہميں نفاق سے محفوظ فرمائے ۔اور ان نمازوں كے عظيم فوائد وبركات سميٹ لينے كى توفيق عطا فرمائے ۔

اگر مثبت پہلو تلاش كيا جائے تو كئى اذانيں بھی نعمت ہیں۔۔۔ Blessing in disguise
پہلى اور دوسرى پر آنکھ نہ کھلے تو بعد میں كھل جائے۔
ايك بار ہم ايسے علاقے ميں تھے كہ جہاں اكلوتى اذان كى آواز بہت دور سے دھیمى سى سنائى ديتى تھی، اس اذان كا جواب دينا بہت مشكل تھا ، ہوا كے رخ بدلتے ہی آواز كھو جاتى تھی اور كوفت ہوتى تھی۔ جب واپس اپنے گھر آئے اور اتنے عرصے بعد يكايك اتنى سارى اذانيں بلند ہوتى سنيں تو خوشى كے مارے آنكھیں نم ہو گئیں اور روح سيراب ہوتى محسوس ہوئى۔
چند مہینے قبل یک صاحب سے ملاقات ہوئی جو کہ کینیڈا مین کئی سال رہ کر واپس پاکستان آگئے ،کافی عمر تھی انکیلیکن وہ کمرے سے گیراج تک ہی نکلتے تھے زیادہ نہیں چل سکتے تھے،تو ایک بار ملاقات کے دوران اس نے کہا کہ جب بھی یہاں آذانیں ہوتی ہیں تو میں باہر نکل آتا ہوں کیونکہ اس سے مجھے بہت فرحت اور ایک قسم کی توانائی ملتی ہے۔
 
بے شک ۔ شاید اسی کیفیت کو ایمان کا بڑھنا کہتے ہیں ۔ ويزداد الذين آمنوا إيمانا ۔۔
 
کیوں اس میں ایسا کیا ہے نور بیٹا :) اگرآپکو اچھا نہیں لگا یہ انداز تخاطب تو ہم معذرت کیئے لیتے ہیں آپ سے :)
جی نہیں ، برا کیوں لگے گا ۔ اصل میں میں آپ کو اتنی بڑی نہیں سمجھتی تھی ۔ یا یوں کہہ لیں کہ میں اتنی چھوٹی نہیں ۔
 
قیصرانی

لائبریرین
جی نہیں ، برا کیوں لگے گا ۔ اصل میں میں آپ کو اتنی بڑی نہیں سمجھتی تھی ۔ یا یوں کہہ لیں کہ میں اتنی چھوٹی نہیں ۔
یا حیرت۔ میں تو سنتا آیا تھا کہ لڑکیاں اور خواتین اپنی عمر کم بتانے کا مقابلہ کرتی ہیں۔ یہاں تو مقابلہ ہی الٹ ہو رہا ہے :(

پسِ نوشت: مذاق میں لکھا ہے۔ اگر ناگوار گذرے تو بتا دیجئے گا۔ میں حذف کر دوں گا
 
ہم نے اقتباس لے لیا ہے مدیحہ گیلانی ، مقدس ،@تعبیر اور فرحت کیانی آ کر بتائیں گی کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جائے ۔

یہ باتیں جھوٹی باتیں ہیں سب حاسد مردوں نے پھیلائی ہیں ۔
 
مقدس

لائبریرین

فرحت کیانی

لائبریرین
ہم نے اقتباس لے لیا ہے مدیحہ گیلانی ، مقدس ،@تعبیر اور فرحت کیانی آ کر بتائیں گی کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جائے ۔

یہ باتیں جھوٹی باتیں ہیں سب حاسد مردوں نے پھیلائی ہیں ۔
وہی جو مقدس نے کہا ہے :jokingly:

یا حیرت۔ میں تو سنتا آیا تھا کہ لڑکیاں اور خواتین اپنی عمر کم بتانے کا مقابلہ کرتی ہیں۔ یہاں تو مقابلہ ہی الٹ ہو رہا ہے :(

پسِ نوشت: مذاق میں لکھا ہے۔ اگر ناگوار گذرے تو بتا دیجئے گا۔ میں حذف کر دوں گا

آپ سنتے آئے تھے۔ ہم نے دیکھ رکھا ہے کہ لڑکے اور مرد حضرات بھی کم نہیں ہوتے اس معاملے میں۔ ایسے ہی ایک بھائی صاحب گزشتہ دس سالوں میں صرف دو سال بڑے ہوئے ہیں۔ :heehee:
 
فرحت کیانی

لائبریرین
یہ کتاب میں نے بھی پڑھی تھی نور! :)
بہت اچھا لکھا۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے فرائض احسن طریقے سے ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائیں۔ آمین
 
Top