بہتر تلاش

نبیل

تکنیکی معاون
میں اس سے پہلے بھی ذکر کر چکا ہوں کہ اپگریڈ کے دوران سرچ انڈیکس مکمل جنریٹ نہیں ہو سکا تھا اور پراسیس بیچ میں ہی منقطع ہو گیا تھا۔ تلاش کے نتائج میں اسی روز سے مسائل ہیں جو ہمیں بھی لاحق ہیں۔ میں نے ایک بار انڈیکس دوبارہ جنریٹ کرنے کے لئے توجہ بھی دلائی تھی لیکن اتفاقاً وہ بات کہیں دب گئی۔ اسی طرح بائیں جانب والے بلینک اسپیس کا مسئلہ ہے جو مجھے ڈیفالٹ جمیل نوری نستعلیق میں نظر آتا ہے۔ اور بلا سبب ایک افقی اسکرول بار بنا دیتا ہے۔ لیکن مجھے اس کی وجہ سے کوئی دشواری اس لئے پیش نہیں آتی کیوں کہ میرے براؤزر میں اسکرول بار از خود دائیں جانب کا حصہ دکھاتا ہے اور سادہ حصہ چھپا رہتا ہے۔ میرا تجزیہ ہے کہ یہ اضافی اسکرول بار ورچؤل کی بورڈ کے منفی مارجن کی وجہ سے پیدا ہوا ہے۔ کسی دن فرصت ہوئی تو اسے درست کرنے کی کوشش کروں گا۔

ابن سعید، اگر ورچوئل کی بورڈ ہٹا دیا جائے تو شاید اس سے کوئی فرق نہیں پڑنا چاہیے۔ آپ کا کیا خیال ہے اس بارے میں؟
 
جی نبیل بھائی میرے خیال سے ورچؤل کی بورڈ ہٹا کر پرانا فلیٹ آن اسکرین کی بورڈ شامل کر دینا چاہئیے خاص کر ٹیکسٹ ایریاز میں۔
 
Top