بہترین پوسٹس

نبیل

تکنیکی معاون
آج مجھے محب کی یہ تجویز دوبارہ یاد آئی ہے۔ اب اکثر دیکھنے میں آ رہا ہے کہ معزز ممبران اپنے کسی مطلوبہ پرانے تھریڈ کی تلاش کر رہے ہوتے ہیں اور وہ تھریڈ مل کر نہیں دیتا۔ کچھ تھریڈز میں اتنی مفید معلومات ہوتی ہیں کہ انکا ربط واضح طور پر سامنے رہنا چاہیے۔ اس کا ایک طریقہ ان پوسٹس کو چسپاں کرنا بھی ہے۔ لیکن فورم میں موجود وکی کی صورت میں ہمارے پاس ان مفید پوسٹس کے روابط یا ان کا مواد آسانی سے رسائی کے لیے رکھا جا سکتا ہے۔

میری تجویز ہے کہ وکی پر ایک صفحہ SelectedPosts منتخب تھریڈز کے روابط کے لیے بنا دیا جائے۔ اسکے علاوہ مختلف ٹیوٹوریلز وغیرہ بھی فورم سے کاپی کرکے وکی پر پوسٹ‌ کیے جا سکتے ہیں۔ یہ کام کرنے سے پہلے وکی پر مناسب زمرہ جات بنا لینا بہتر ہوگا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت عمدہ نبیل بھائی، یہ بتا دیں گےکہ وہ صفحہ براہ راست وکی کے صفحہ اوّل پر ہی ہو، یا کہاں اور اس کا عنوان اور سب کیٹیگریز کا بھی کچھ بتا دیں
قیصرانی
 

نبیل

تکنیکی معاون
منصور، وکی کا صفحہ اول صرف سمری دکھانے کے لیے ہوتا ہے۔ صفحہ اول پر صرف روابط ہونے چاہییں۔ روابط والے صفحے کا عنوان یوں رکھا جا سکتا ہے:

کوڈ:
[[SelectedThreads منتخب پیغامات]]

باقی اگر پیغامات کا پورا مواد پوسٹ‌ کرنے کا ارادہ ہے تو زمرہ جات کے عنوانات کم و بیش وہی رکھے جا سکتے ہیں جو کہ فورم کے زمرہ جات کے ہیں۔
 

پاکستانی

محفلین
خوب!
اچھی بات ہے اس تلاش میں آسانی ہو گی، مگر یہ کیسے طے کیا جائے گا کہ کون سے معلومات یا پوسٹ یہاں رکھنی ہیں؟
 
دیر سے سہی پر ہوا تو سہی ۔

وکی پر ربط دینا بھی کافی مفید ہو گا مگر میں پھر کہوں گا کہ ایک ذیلی فورم محفل پر بھی بنا دیا جائے کیونکہ وکی استعمال کرنے والے ابھی کم ہیں۔ اب بہت اچھے دھاگے اوجھل ہوجاتے ہیں اور زیادہ پیغامات کی وجہ سے ان پر توجہ ہٹ جاتی ہے جس سے نئے آنے والے ان سے مستفید نہیں ہوپاتے۔
 

الف عین

لائبریرین
یہاں اکثر یہ ہوتا ہے کہ کام کرنے والے اصل موقع پر مصروف ہوتے ہیں، اور پھر ٹائیں ٹائیں فش۔۔۔۔ لائبریری کا ہی حال دیکھو۔ دھڑا دھڑ ٹائپ ہوئی ہیں کتابیں، اور اس کے بعد؟؟؟
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
یہاں اکثر یہ ہوتا ہے کہ کام کرنے والے اصل موقع پر مصروف ہوتے ہیں، اور پھر ٹائیں ٹائیں فش۔۔۔ ۔ لائبریری کا ہی حال دیکھو۔ دھڑا دھڑ ٹائپ ہوئی ہیں کتابیں، اور اس کے بعد؟؟؟

بابا جانی ہم ذرا امتحانات سے فارغ ہو جائیں انشااللہ لائبریری کا کام پھر سے اسی رفتار سے شروع ہو جائے :)
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
السلام علیکم لالہ! کیا آپ کے امتحانات ایک سال میں مکمل ہو جائیں گے؟
وعلیکم السلام :)
اگر آپ ہمارے مکمل فارغ ہونے کی بات کرتے ہیں تو وہ ہم اگست میں ہو جائیں گے۔ اس کے بعد دو ماہ ہیں ، پھر لائبریری کا کام ڈٹ کے ہوگا ، اکتوبر میں پھر سے کلاسزز سٹارٹ ہیں لیکن ساتھ ساتھ کام چلتا رہے گا :)
 

زلفی شاہ

لائبریرین
وعلیکم السلام :)
اگر آپ ہمارے مکمل فارغ ہونے کی بات کرتے ہیں تو وہ ہم اگست میں ہو جائیں گے۔ اس کے بعد دو ماہ ہیں ، پھر لائبریری کا کام ڈٹ کے ہوگا ، اکتوبر میں پھر سے کلاسزز سٹارٹ ہیں لیکن ساتھ ساتھ کام چلتا رہے گا :)
کون سا اگست امسال کا، اگلے سال کا یا اگلی صدی کا اگست؟؟؟؟؟؟؟
 
Top