بھوک ہڑتال کی دسویں سالگرہ

شمشاد

لائبریرین
سعودی عرب کے اخبار Arab News کے مطابق ہندوستان کے شمال مشرقی حصے مانی پور جو میانمار کے ساتھ ملتا ہے، وہاں کی ایک عورت اروم چانو شرمیلا (Irom Chanu sharmila) نے 2 نومبر 2000 کو بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔ اس کے سامنے ہندوستانی فوج نے ایک بس سٹاپ پر کھڑےافراد پر گولی چلائی تھی جس سے دس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔اس واقعے پر احتجاج کرتے ہوئے اس نے بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔ جس پر اُسے گرفتار کر لیا گیا تھا۔ تب سے وہ ہسپتال میں ہے اور اس کو ناک کے ذریعے زبردستی دن میں تین دفعہ وٹامن اور ضروری خوراک دی جاتی ہے۔ اسے کئی دفعہ رہا کیا گیا لیکن وہ ہر دفعہ اپنی بھوک ہڑتال جاری رکھتی ہےاور ہر دفعہ گرفتار ہو کر ہسپتال پہنچ جاتی ہے۔ اس کا یہ احتجاج (Armed Forces Special Powers Act (AFSPAکے خلاف ہے جس کے تحت ہندوستانی فوج کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ مانی پور میں کسی بھی شہری کو بغیر کسی وارنٹ کے گرفتار کر سکتے ہیں یا موقع پر گولی مار سکتے ہیں۔ اس نے مرتے دم تک احتجاج جاری رکھنے کا عہد کیا ہے۔
 
فخرنوید

محفلین

اندھے قانون سازوں کا اندھا قانون
 
Top