کلاسیکی موسیقی بھور بھئی (ٹھمری) استاد بڑے غلام علی خاں

فرخ منظور

لائبریرین
بھور بھئی (ٹھمری)
راگ گرجری ٹوڈی میں ٹھمری
گائک: استاد بڑے غلام علی خاں صاحب

[ame="http://www.youtube.com/watch?v=YCBZ6ERyxLA"]YouTube - Ustad Bade Ghulam Ali Khan - Bhor Bhai - Thumri[/ame]
 

خرم

محفلین
ماشاء اللہ۔ کیا عبور تھا انہیں۔ اب تو شائد استاد فتح علی خان صاحب ہی ہیں کہ ان کے بعد کلاسیکی میں کوئی محنت کرتا نظر نہیں‌آتا۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
استاد فتح علی خاں تو کافی ضعیف ہوچکے ہیں۔ لیکن پھر بھی لاہور میں کلاسیکی موسیقی زندہ ہے۔ میرے ایک دوست محمد جواد، فلسفلہ کے استاد بھی ہیں اور بہت اچھا کلاسیکی موسیقی گاتے ہیں۔ اور بھی کچھ لوگ ہیں جو ابھی باقی ہیں۔ ہر ماہ یہاں کلاسیکی موسیقی کے پروگرام ہوتے ہیں۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
شفقت اور ان گھرانوں کے دوسرے بچے اب کلاسیکی پر توجہ نہیں دیتے کیا؟

جی کم ہی توجہ دے رہے ہیں۔ بلکہ شفقت امانت علی تو پوری طرح پاپ میوزک کی طرف مائل ہے جبکہ شفقت سلامت علی پھر بھی کلاسیکی گاتا ہے لیکن اسکی بھی توجہ پاپ میوزک کی طرف زیادہ ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
استاد فتح علی خاں تو کافی ضعیف ہوچکے ہیں۔ لیکن پھر بھی لاہور میں کلاسیکی موسیقی زندہ ہے۔ میرے ایک دوست محمد جواد، فلسفلہ کے استاد بھی ہیں اور بہت اچھا کلاسیکی موسیقی گاتے ہیں۔ اور بھی کچھ لوگ ہیں جو ابھی باقی ہیں۔ ہر ماہ یہاں کلاسیکی موسیقی کے پروگرام ہوتے ہیں۔

واقعی یہ فن زندہ ہے اور زندہ رہے گا۔

استاد فتح علی خان صاحب، ضعیف ہونے کے باوجود ابھی بھی پروگرامز کرتے ہیں ابھی چند ماہ پہلے انکا ایک پروگرام سیالکوٹ میں ہوا تھا، گو مجھے اس کی خبر، ہمیشہ کی طرح، اس پروگرام کے کئی دن بعد ہوئی :)
 

جیہ

لائبریرین
میں نہیں مانتی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اگر اتنے ہی پسند ہیں تو خبر کیوں نہیں ہوتی ان کے پروگرام کی:eek:
 

محمد وارث

لائبریرین
وہ اس وجہ سے کہ میرے حلقۂ احباب میں صرف ایک آدمی ہے، بچپن کا دوست، اور ہم کام بھی ساتھ ہی کرتے ہیں سو ایک دوسرے سے اب بات کرنے کو بھی دل نہیں کرتا، اخبار میں پڑھتا نہیں، ٹی وی دیکھتا نہیں، ملتا جلتا بھی کسی نے نہیں اور محفل پر ایسی کوئی خبر تھی نہیں سو علم کیسے ہوتا :)
 
Top