بھوجا ائیر کا فضائی آپریشن دوبارہ شروع ہو گیا

باسم نے 'آج کی خبر' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مارچ 4, 2012

  1. باسم

    باسم محفلین

    مراسلے:
    1,767
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    کراچی(اسٹاف رپورٹر)نجی فضائی کمپنی بھوجا ائیر کا فضائی آپریشن کئی برس بند رہنے کے بعد ہفتہ کو دوبارہ شروع ہو گیا تاہم کراچی لاہور کی پہلی پروا ز ہی پونے گھنٹے تاخیرکا شکار ہو گئی ۔کراچی ائیرپورٹ پر پہلی پرواز کا افتتاح وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے کیا ۔شیڈول کے مطابق صبح گیارہ بجے روانہ ہونے والی اس افتتاحی پرواز کی روانگی پونے گھنٹے تاخیر سے ہوئی۔ ذرائع کے مطابق پرواز میں سیفٹی معیارات کا مکمل خیال نہیں رکھا گیا۔ کراچی سے لاہور کے لئے آپریٹ کی گئی اس دو طرفہ پرواز کے طیارے میں ایمرجنسی کے لئے درکار ادویات موجود نہیں تھیں اورایک مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر اسے دوا کے بجائے جوس دیا گیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بوئنگ ساختہ طیارے کی اندرونی چھت پر نصب شیٹس اس وقت کھل کر لٹک گئیں جب طیارے نے لاہور اور کراچی کے ائر پورٹس پر لینڈ کیا جبکہ کھل جانے والی ان شیٹس کو پرواز کا عملہ بار بار سنبھالنے میں مصروف رہا۔

    www.bhojaair.com.pk/home[​IMG]
     
    • معلوماتی معلوماتی × 3
  2. فرحان دانش

    فرحان دانش محفلین

    مراسلے:
    3,078
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    ہم نے تو سنا ہے ایک نئی ائیر لائن "انڈس ایئر" بھی شروع ہونی والی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یار لوگ کہتے ہیں کہ یہ زرد-آری خاندان کی ائیر لائن ہے۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  3. عسکری

    عسکری معطل

    مراسلے:
    18,520
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Daring
    جنک یارڈ بنا ڈالا ہے ان لوگوں نے پاکستان کو ۔ 23 سال 25 سال پرانے 732 استمال کرنا مسافروں کی جان کو خطرے میں ڈالنا ہے ۔ پاکستنا کو چاہیے کہ پہلے پی آئی اے کے پرانے 747 تبدیل کرے اور پھر قانون بنائے کہ اس ملک میں 20 سال سے زیادہ پرانے جہاز استمال نہیں کیے جائیں گے نا رجسٹرڈ کیے جائیں گے ۔ یہ کوئی خوشی کی خبر نہیں ہے کہ بھوجا ائیر نے پھر سے کچرے جہازوں کو لیز پر لے کر دھندا چلا لیا ہے جو لوگوں نے سٹور کر رکھے تھے گراؤنڈ کر کے ۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 2
  4. باسم

    باسم محفلین

    مراسلے:
    1,767
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    ایک بار پھر تیار ہیں یہ
     
  5. عسکری

    عسکری معطل

    مراسلے:
    18,520
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Daring
    لیٹ میں چیک دا فلییٹ اس بار اگر وہی سب کچھ ہے تو ایک کروڑ لعنت ایسی حکومت اور ایک ارب لعنت میری طرف سے سی اے اے پر ۔ یہ میری اوپر والی پوسٹ حادثے سے پہلے کی تھی اس کے چند دن بعد وہی ہوا جسکا مجھے ڈر تھا ۔ اب اگر ایک سٹور کیے ہوئے 737-200 سے کریں گے تو یہ کھلم کھلا قتل عمد کا کیس ہے اگر کسی کو کچھ ہوا تو۔ یار یہ ملک ہے واقعی یا جنگل ہے؟ ائیر فریم کو ہزاروں بار کھولا بند کیا جا چکا ایفیونکس نصف صدی قبل کے سیفٹی کا نام و نشان نہیں اور یہ کیٹرنگ کسی بیکری سے بنواتے ہیں ۔
     
    • متفق متفق × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر