بھارت میں ہنگلش

الف نظامی

لائبریرین
13 اکتوبر 2011

بھارت میں ’ہنگلش‘ کی اجازت

بھارت میں وزارتِ داخلہ نے سرکاری کام کاج میں آسان زبان کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے ہندی کے مراسلوں میں انگریزی اور اردو کے عام فہم الفاظ استعمال کرنے کی اجازت دیدی ہے۔
اب سرکاری ملازمین بغیر کسی خوف و خطر عام بول چال میں استعمال کیے جانے والے انگریزی اور دوسری علاقائی اور ’غیر ملکی’ زبانوں کے الفاظ استعمال کرسکیں گے لیکن انہیں یہ الفاظ دیوناگری رسم الخط میں ہی لکھنے ہوں گے۔

27 نومبر 2012

بھارت میں انگلش کے بجائے ’ہنگلش‘ عام ہے


14 ستمبر 2018

انگلش کی پابندی ختم، ہندی یا ہنگلش کے ذریعے ڈاکٹر بن سکتے ہیں

مدھیہ پردیش کی 10میڈیکل یونیورسٹیوں میں تاریخ میں پہلی بار ہوا جب ایم بی بی ایس کے طلبہ کو ہندی یا انگلش مکس ہندی میں امتحان دینے کی اجازت دی گئی ہے۔واضح ہو کہ امسال ایم بی بی ایس سال اول کے1228میں سے 380یعنی لگ بھگ 31فیصد امیدواروں نے ہندی یا ہنگلش میں امتحانات دیئے۔

نومبر 16, 2018

ہندوستانی سماج میں زبان پر طائرانہ نظر

ہندوستان کے سیاسی منظرنامے میں یوں تو انگریزی زبان کو بیرونی زبان کا تصور حاصل ہے لیکن یہ وہ زبان ہے جس میں معاشی ترقی کے بہیترے مواقعات کی وجہ سے ہر کوئی اس میں مہارت حاصل کرنا چاہتا ہے۔ روز مرہ کے استعمال میں انگریزی زبان کی مختلف شکلیں ہیں ، جیسے ہنگلش(ہندی زبان سے متاثر) ، بنگلش(بنگالی زبان سے متاثر) ،کنگلش(کنڑا زبان سے متاثر) مالنگلش( ملیالم زبان سے متاثر)وغیرہ ۔ یہ سلسلہ کثیراللسانی تصورزبان و تہذیب کے قبیل جاری و ساری ہے ۔ بالفاظ دیگر ہندوستان میں انگریزی زبان کومادری زبان کی روشنی میں از سر نو تشریح کی جاتی ہے۔
 
Top