بھارت علیحدگی پسندوں سے خوفزدہ

راشد احمد

محفلین
بھارت میں اس وقت بے پناہ علیحدگی پسند تحریکیں چل رہی ہیں۔بھارت میں اس وقت 67 علیحدگی کی تحریکیں کام کر رہی ہیں ۔ جن میں 17بڑی اور 50چھوٹی تحریکیں ہیں اور ان تحریکوں نے دہشت گردی کے تربیتی کیمپ بھی قائم کر رکھے ہیں ۔ صرف آسام میں 34دہشت گرد تنظیمیں ہیں ۔ 162 اضلاع پر انتہا پسندوں کا مکمل کنٹرول ہے جبکہ نکسل باڑی تحریک نے خطرناک شکل اختیار کرلی ہے۔ اس وقت بھارت میں ناگالینڈ ، مینرورام ، منی پوراور آسام میں یہ تحریکیں عروج پر ہیں۔جبکہ بھارتی پنجاب میں خالصتان کی تحریک نے دوبارہ سر اٹھانا شروع کردی ہے۔ جبکہ مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک عروج پر ہے۔ چین کی لداخ اور ارونا چل پردیش پر نظریں گاڑھے بیٹھا ہے اور نہ صرف کشمیر بلکہ اروناچل پردیش کے شہریوں کو چین کے ویزا سے مستثنٰی قرار دے چکا ہے اور بھارت مسلسل الزام لگارہا ہے کہ چین اروناچل پردیش اور لداخ میں مداخلت کرکے بھارت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ ان تحریکوں نے بھارت کے دیگر حصوں بہار،‌آندھرا پردیش، مغربی بنگال پر بھی اثرڈالا ہے۔

حال ہی میں بھارتی حکومت نے اپنے اخبارات میں مختلف زبانوں میں ایک اشتہار شائع کرایا ہے جس میں ماؤ نواز باغیوں پر الزام ہے کہ وہ بے گناہوں کو ماررہا ہے۔
el2uix.jpg
 
Top