بھارت اور اسرائیلی حکومت اخلاقی دیوالیہ پن کا شکار ہیں، وزیراعظم عمران خان

جاسم محمد

محفلین
بھارت اور اسرائیلی حکومت اخلاقی دیوالیہ پن کا شکار ہیں، وزیراعظم عمران خان
April 9, 2019
Imran-Khan-addresses-nation-PM-House-640x480-1.jpg


وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت اور اسرائیلی قیادت عام انتخابات میں ووٹ حاصل کرنے کیلئے اخلاقی دیوالیہ پن کا شکار ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور بھارت عالمی قوانین کا مذاق اڑارہے ہیں، ان کے عوام کو کیوں سمجھ نہیں آتا، بھارت اور اسرائیل میں عام انتخابات قریب آتے ہی مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں قتل و غارت گری میں اضافہ ہوگیا ہے۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی قیادت مقبوضہ کشمیر میں عالمی قوانین کا مذاق اڑا رہی ہے، جب کہ اسرائیل فلسطین میں سلامتی کونسل کی قراردادوں کو پس پشت رکھ کر فلسطینوں پر مظالم ڈھا رہا ہے۔ دونوں ممالک کی قیادت اپنے عوام کو گمراہ کر رہی ہے۔

عمران خان نے بھارت اور اسرائیل کے عوام سے سوال کیا ہے کہ وہ اپنی قیادت کی اس اخلاقی دیوالیہ کے خلاف اٹھتے کیوں نہیں ہیں؟ کیا وہ یہ کیوں نہیں سوچتے ہیں کہ ان کے لیڈر ووٹ کیلئے کیا کچھ کرتے ہیں، ووٹ حاصل کرنے کیلئے یہ لوگ قوانین کو توڑتے ہیں۔
 
Top