بھارتی وزیر مختار عباس نقوی گرفتار : ایک سال کی سزا

مرکزی وزیر مختار عباس نقوی گرفتار : ایک سال کی سزا
وقت اشاعت: Wednesday 14 January 2015 08:17 pm IST​
1421246851.jpg

رام پور : اتر پردیش کے رام پور ضلع کی ایک عدالت نے آج مرکزی وزیر مملکت مختار عباس نقوی کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا مجرم قراردے دیا. ان پر 2009 کے انتخابات میں ہنگامہ کرنے اور دفعہ 144 توڑنے کا الزام تھا جس کو کورٹ نے صحیح پایا ہے. نقوی کے ساتھ 19 اور لوگوں کو بھی مجرم پایا گیا ہے.

نقوی کو ایک سال کی سزا سنائی ہے. ساتھ ہی دو ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے. نقوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے. حالانکہ انہوں نے ساتھ ہی ضمانت کی عرضی عدالت میں دے دی ہے. تاہم، نقوی کے وکلاء کا کہنا ہے کہ اس بات پر بحث چل رہی ہے کہ سزا کو ختم کرکے جرمانہ بڑھا دیا جائے.

ہندی روزنامہ نو بھارت ٹائمز نے خبر دی ہے کہ یوپی کے رام پور میں یہ معاملہ درج ہوا تھا. 2009 کے لوک سبھا انتخابات میں انتظامیہ نے رامپور کے بی جے پی صدر کو حراست میں لے لیا تھا. تب بی جے پی نے دھرنا دیا تھا اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی تھی. کورٹ نے مرکزی اقلیت یمملکت مختار عباس نقوی کو قصوروار مانا ہے۔.

نقوی کا کہنا ہے کہ وہ خود اس دھرنے میں موجود نہیں تھے اور انتظامیہ نے انہیں غلط طریقے سے پھنسایا ہے، اس لئے وہ عدالت میں فیصلے کو چیلنج کریں گے۔.

- See more at: http://www.asiatimes.co.in/urdu/Latest_News/2015/01/4219_#sthash.r8KD4YSh.dpuf
 
Top