بھارتی عدالت نے واٹس ایپ پیغام کوقانونی قرار دیدی

508788_5218891_updates.jpg

بھارتی عدالت نے ’’واٹس ایپ ‘‘ پر بھیجے گئے قانونی نوٹس کو کاغذی نوٹس کے برابر قرار دے دیاہے،بھارتی عدالت نے یہ فیصلہ کریڈٹ کارڈ کے ڈیفالٹر صارف کیخلاف کیس میں دیا جس کے ذمہ ایک لاکھ17ہزار روپے واجب الادا ہیں۔
ایک بھارتی اخبار کے مطابق ممبئی ہائی کورٹ کے جسٹس گوتم پٹیل نے دوران سماعت کہا کہ واٹس ایپ پر بھیجے گئے قانونی نوٹس کو اس لیے قانونی تسلیم کرتے ہیں کہ اس سروس میں بلیو ٹِک (نیلے نشان) سے پیغام پڑھنے کی نشاندہی ہوجاتی ہے۔
کریڈٹ کارڈ کے ڈیفالٹر صارف کیخلاف درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ روہت یادیو نامی ڈیفالٹر صارفنے اپنی رہائش تبدیل کرلی تھی، جس کی وجہ سے اسے ادائیگی کا قانونی نوٹس اس کی رہائش گاہ پر نہیں بھیجا جا سکا تھا تاہم صارف کا فون نمبر آن لائن تھااور اس کا یہ نمبر ہمارے ریکارڈ میں بھی موجود تھا ۔
اسی بنیاد پر کریڈٹ کارڈ کے ڈیفالٹر صارف روہت یادیو کو پی ڈی ایف فائل کی شکل میں واٹس ایپ پر اسے قانونی نوٹس بھیجا گیا، جسے انہوں نے نہ صرف دیکھا بلکہ فائل ڈاؤن لوڈ بھی کی۔
بھارتی عدالت نے در خواست گزار کا عذرتسلیم کرتے ہو ئےواٹس ایپ پر بھیجے گئے قانونی نوٹس کو قانونی تسلیم کرلیا۔
ربط
 
آخری تدوین:
Top