بھارتی دہشتگرد کل بھوشن کی اپنی بیوی اور ماں سے ملاقات

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اس وقت بھارتی دہشتگرد کل بھوشن کی اپنی بیوی اور ماں سے ملاقات ہو رہی ہے ۔
اس ملاقات کا دورانیہ آدھا گھنٹہ بتایا گیا ہے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ملاقات پاکستانی وقت کے مطابق دو بجکر پندرہ منٹ پر شروع ہوئی اور تقریبا چالیس منٹ دورانیہ پر مشتمل رہنے کے بعد اب ختم ہو چکی ہے۔
بھارت کی جانب سے اس ملاقات میں ڈپٹی ہائی کمشنر جی پی سنگھ جبکہ پاکستان کی جانب سے ڈاکٹر فاریہ بگٹی موجود تھیں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
دونوں خواتین ملاقات کے بعد باہر آ چکی ہیں لیکن جے پی سنگھ دونوں کو میڈیا سے بات کرنے کی اجازت نہیں دے رہے!!!!!!!!!!
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
خواتین آگے بڑھ رہی تھیں تاہم جے پی سنگھ نے دیوار بننے کا کردار ادا کیا اور وہاں موجود صحافیوں سے بات کرنے کی اجازت نہیں دی۔ یہ ایک بزدلانہ حرکت ہے دونوں خواتین کو صحافیوں سے بات کرنے کی اجازت دینا چاہیے تھی۔
 

الف نظامی

لائبریرین
25442755_396463457456267_5312413280172442460_n.jpg
 

الف نظامی

لائبریرین
عید کا موقع تھا یا اس سے چند پہلے کی بات تھی اب یاد نہیں مگر اتنا یاد ہے ہم. کشمیر پر بات کر رہے تھے اور شرکاء میں جناب یاسین ملک کی اہلیہ محترمہ مشال ملک بھی موجود تھیں. سٹوڈیو ہی میں ان کی ننھی سی بیٹی بھی موجود تھیں.

غیر ارادی طور پر میں پوچھ بیٹھا کہ عید پر بچی کو بابا کی یاد نہیں آتی. مثال بھی روانی میں کہہ گئیں کہ بازار سے کھلونے لے کر اسے دیتی ہوں اور کہتی ہوں بابا نے بھیجے. انڈیا حکومت کا رویہ تو یہ ہے کہ ہم یسین سے ملنے سری نگر گئے تو ایک روزبیٹی کی موجودگی میں سڑک پر گاڑی روک کر یسین کو ٹارچر گیا اور چند روز بعد انہیں گرفتار کر لیا. یہ ابھی تک خوفزدہ ہے.

مشال ملک مزید کچھ کہتیں لیکن سٹوڈیو کے ایک کونے میں بیٹھی ان کی بیٹی کی گھٹی گھٹی آہ نکلی اور پھر اس نے رونا شروع کر دیا.

وہ. لمحہ میں آج تک نہیں بھلا سکا. آج آپ سے شئیر کرنے کا مقصد یہ صرف یہ عرض کرنا ہے کہ ہماری بیٹیوں کے کوئی خواب نہیں ہوتے اور ہماری بہنوں اور ماوں کے کوئی ارمان نہیں ہوتے. یہ نہ انسان ہوتی ہیں نہ ان کے انسانی حقوق ہوتے ہیں. یہ حقوق صرف کلبھوشن کی ماں اور اہلیہ کو میسر ہیں.
مودی کا یار البتہ صرف نواز شریف ہے. کوئی غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے.
(آصف محمود)
 

جاسمن

لائبریرین
عافیہ صدیقی کے لئے ضرور کوششیں کرنی چاہییں۔کلبھوشن کی اپنی ماں اور بیوی سے ملاقات کرانا پاکستان کا اچھا قدم ہے۔مجھے یہ بات بہت اچھی لگی ہے۔دشمن بھی ہو تو بھی یہ قدم مستحسن ہے۔
لیکن عافیہ صدیقی کے لئے بھی ہمیں آواز بلندکرنی چاہیے۔
میں جب دعائیں مانگتی ہوں ،ان کے لئے بھی دعا کرتی ہوں۔اپنے بچوں سے بھی کراتی ہوں۔اللہ قبول فرمائے۔آمین!
 

الف نظامی

لائبریرین
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران ایرانی سپیکر ڈاکٹرعلی لاریجانی کا کہنا تھا کہ کلبھوشن جادیو چاہ بہار پر بطور تاجر کام کررہا تھا۔ اس کے جاسوس ہونے سے متعلق ہمیں کوئی معلومات نہیں تھیں۔ پاکستان اور ایران کے سکیورٹی اداروں کے درمیان معلومات کا تبادلہ ہوچکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہے جس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔ اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔
 
Top