بھارتیا اوپن آفس

نبیل

تکنیکی معاون
آج اوپن آفس میں کمپلیکس سکرپٹس کی سپورٹ‌ سے متعلق معلومات ڈھونڈتے ہوئے بھارتیا اوپن آفس کا ربط دریافت ہوا۔ اس ربط پر موجود تفصیل کے مطابق بھارتیا اوپن آفس بطور خاص ہندی، تامل اور تلگو زبانوں کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ بھارتیا اوپن آفس کی سائٹ پر اوپن آفس برائے ہندی کی ڈاؤنلوڈ کے ساتھ ساتھ اس کا ہندی لینگویج پیک بھی دستیاب ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی سائٹ پر بھارتیا اوپن آفس کا اردو لینگویج پیک بھی دستیاب ہے۔ میں نے بھارتیا اوپن آفس ڈاؤنلوڈ کرکے کامیابی سے انسٹال تو کر لیا ہے لیکن اس کا اردو لینگویج پیک انسٹال نہیں ہو رہا ہے اور ایرر دے رہا ہے۔ بھارتیا اوپن آفس میں علوی نستعلیق درست ڈسپلے ہو رہا ہے، البتہ اس میں عبارت کا رخ دائیں سے بائیں کرنے کی آپشن نظر نہیں آ رہی ہے۔ ٹیکسٹ کو صرف رائٹ الائن کیا جا سکتا ہے۔ نوٹ کریں کہ میں نے بھارتیا اوپن آفس کو ونڈوز پر استعمال کرنے کا تجربہ کیا ہے۔ لینکس کے لیے اس کا علیحدہ پیکج دستیاب ہے۔
 
ارے اوپن آفس کا اردو پیکیج تو Cdac نے بھی تیار کیا تھا۔ میں پتہ کرتا ہوں کہیں یہ وہی تو نہیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
جی ابن سعید، یہ وہی اوپن آفس ہے۔ کیا آپ نے اس کا اردو لینگویج پیک انسٹال کرکے دیکھا ہے؟
 
ابوشامل

محفلین
آج اوپن آفس میں کمپلیکس سکرپٹس کی سپورٹ‌ سے متعلق معلومات ڈھونڈتے ہوئے بھارتیا اوپن آفس کا ربط دریافت ہوا۔ اس ربط پر موجود تفصیل کے مطابق بھارتیا اوپن آفس بطور خاص ہندی، تامل اور تلگو زبانوں کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ بھارتیا اوپن آفس کی سائٹ پر اوپن آفس برائے ہندی کی ڈاؤنلوڈ کے ساتھ ساتھ اس کا ہندی لینگویج پیک بھی دستیاب ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی سائٹ پر بھارتیا اوپن آفس کا اردو لینگویج پیک بھی دستیاب ہے۔ میں نے بھارتیا اوپن آفس ڈاؤنلوڈ کرکے کامیابی سے انسٹال تو کر لیا ہے لیکن اس کا اردو لینگویج پیک انسٹال نہیں ہو رہا ہے اور ایرر دے رہا ہے۔ بھارتیا اوپن آفس میں علوی نستعلیق درست ڈسپلے ہو رہا ہے، البتہ اس میں عبارت کا رخ دائیں سے بائیں کرنے کی آپشن نظر نہیں آ رہی ہے۔ ٹیکسٹ کو صرف رائٹ الائن کیا جا سکتا ہے۔ نوٹ کریں کہ میں نے بھارتیا اوپن آفس کو ونڈوز پر استعمال کرنے کا تجربہ کیا ہے۔ لینکس کے لیے اس کا علیحدہ پیکج دستیاب ہے۔
میں نے کئی ماہ قبل اوپن آفس کا یہ "اردو پیک" انسٹال کیا تھا۔ صرف اور صرف اردو میں Transliterate کیا گیا ہے اور کچھ بھی نہیں تھا۔ حالانکہ کئی مقامات پر Transliteration کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہوتا لیکن اس میں تو حد ہی ہو گئی۔ سوائے چند کے اصطلاح کے کوئی بھی مجھے اردو میں نہیں دکھی۔
دائیں سے بائیں کرنے کے لیے آپ کو اوپن آفس کے آپشنز میں جا کر کمپلیکس اسکرپٹ کی سپورٹ پر چیک لگانا ہوگا۔ اس سے ٹول بار میں دائیں سے بائيں اور بائیں سے دائيں لکھنے کے لیے بٹن ظاہر ہو جائیں گے۔
 
نہیں نبیل بھائی میں نے اس کا اردو پیک انسٹال کر کے تو نہین دیکھا کبھی۔ ویسے اتنا جانتا ہوں کہ Cdac کا ترجمہ غیر معیاری ہی ہوگا۔ میری معلومات کے مطابق وہاں کوئی بھی اردو دان نہیں ہے۔ ہاں چند ہندوستانی زبانوں میں ان کے کچھ کام واقعی اچھے ہیں۔ خیر انہوں نے ایک عدد لینکس ڈیسکٹاپ بھی تیار کر رکھا ہے۔ Boss کے نام سے۔
 
الف عین

لائبریرین
یہ تو بہت پرانی خبر ہے اور میں نے یہاں دی بھی تھی.......
یہ ورژن بہت پرانا ہے معلوم نہیں اس کو کب اپ ڈیٹ کریں گے یہ لوگ،
 
Top