بڑی گہری اداسی ہے ۔۔ زھراء علوی

واہ بھئی آج ہماری زہراء بٹیا اتنے عرصہ بعد آئیں، اور خوب آئیں۔ :)

غالباً تیسرے مصرع کا م گر رہا ہے، وہ اگر ہم اٹھا لیں تو منہ میٹھا ہو جائے گا۔ :)
 
مغل بھیا ہی مناسب رہیں گے کیوں کہ نوجوان شخص ہیں، بشرطیکہ وہ محفل میں تشریف لائیں۔ ہم ٹھہرے بوڑھے اٹھتے بیٹھتے ہماری تو کمر ہی دکھنے لگے گی۔ :)
 

الف عین

لائبریرین
بہت خوب زہرا۔ شام کا م قطعی نہیں گر رہا ہے، آخر میں اس کی اجازت ہوتی ہے کہ ایک حرف زائد چل سکتا ہے۔ البتہ آزاد نظم ہونے کی وجہ سے مسلسل پڑھنے کی ضرورت میں یہ اجازت اچھی نہیں لگتی کہ مکمل ایک ساتھ پڑھنے میں کچھ بحر سے خارج لگتی ہے۔ بہت چپ ہے یہ ڈھلتی شام بڑی گہری اداسی ہے
 
Top