عبد الرحمٰن
محفلین
پتہ کیا پوچھتی ہے چائے خانوں میں ملوں گا میں
سموسوں اورکبابوں کی دکانوں میں ملوں گا میں
یہی ہوگا اگر تو روز یوں بیگن بگھارے گی
ذرا سی بات پر مجھ کو اگر بیلن سےمارے گی
تو ناخونوں سے بیلن اور چمچوں سے ڈراتی ہے
مگر چیں چیں کی آوازوں سے تیری جان جاتی ہے
تو ایسی قوم سے ہے جو فقط چوہوں سے ڈرتی ہے
بڑی بیگم بنی بھرتی ہے جو شوہر سے لڑتی ہے
وہ بیلن کا مزائل جو صنم تو نے چلایا تھا
تو میں نے بھی بڑی پھرتی سے سر اپنا جھکایا تھا
تجھے معلوم ہے بیلن کہاں تک آگیا تھا وہ
جہاں پر چومتی تھی ماں وہاں تک آ گیا تھا وہ
ترے سب اسلحوں کا حل میں کچھ ایسے نکالوں گا
کہ تجھ سے جنگ لڑنے کے لیئے اب چوہے پالوں گا

بڑی بیگم بنی بھرتی ہے جو شوہر سے لڑتی ہے *
بڑی بیگم بنی پھرتی ہے جو شوہر سے لڑتی ہے*
اوریجنل شاعر سے معذرت