بچے سوتے میں کیوں ہنستے (یا روتے ) ہیں؟

ابو یاسر

محفلین
یہ ایک عام مشاہدے کی بات ہے اس سوال کو محفل کے قارئین کی نظر کر رہا ہوں
آپ بھی اپنے اندازے گنوائیں
سوال یہ ہے کہ
بچے سوتے میں کیوں ہنستے ہیں؟۔۔۔۔۔
۔
۔
میں بتاتاہوں
گاؤں کے لوگ کہتے ہیں کہ فرشتے بچوں کو کہتے ہیں "تمہارے امی ابا زندہ ہیں" تو بچے ہنستے ہیں اور جب کہتے ہیں کہ "آپ کے والدین فوت ہوگئے تو روتے ہیں یا رونی شکل بنا لیتے ہیں۔
لیکن سکے کا ایک پہلو ہے۔
اسمارٹ بچوں سے پوچھو تو جواب کچھ ایسا ملے گا
بچہ 1 : فرشتے کہتے ہیں کہ "تمارے ابا دوسری شادی کر رہے ہیں" بچہ فرشتے کی اس فالتو (چھچھورے) سوال پر ہنس دیتا ہے :)
بچہ 2 : فرشتوں کو یہ کون سا کام پکڑا دیا ؟
بچہ 3 : بچے کو بتایا جاتا ہے کہ "آپ کو دودھ پلانے میں کنجوسی کی جا رہی ہے" اس پر بچہ رونی صورت بنالیتا ہے۔
آپ کیا کہتے ہیں؟؟؟؟
 

شمشاد

لائبریرین
اللہ دیاں اللہ ہی جانے۔

بچہ صحت مند ہو تو بھرپور نیند لیتا ہے۔
نیند میں ہنستا کیوں ہے، اللہ ہی جانے۔
 
Top