بچی سے زیادتی کے واقعے کو پاکستانی میڈیا نے "بیچنے " کی کوشش کی۔ بی بی سی

آصف اثر

معطل
ٹی وی میڈیا کا افسوس ناک کردار۔ ایک اور اضافہ:
news-34.gif

http://ummatpublication.com/2013/09/18/news.php?p=news-34.gif
 

شمشاد

لائبریرین
بالکل صحیح لکھا ہے۔
ہمارے میڈیا نے اس کیس کو نام لے لے کر اتنا اچھالا ہے کہ گھر کے دیگر افراد کے ساتھ بیٹھ کر خبریں سُننا بھی دوبھر ہو گیا ہے۔ مزید یہ کہ ٹی وی پر خبریں پڑھنے والی لڑکیاں بھی مزے لے لے کر اور مرچ مصالحہ لگا کر اس خبر کو بڑی ہی تفصیل سے نشر کرتی ہیں۔
 
سو فیصد متفق ہوں۔۔۔جب بھی ٹی وی آن کریں تو یہی منحوس خبریں لئے چیختے چنگھاڑتے اینکر پرسنز اور فلیش لائٹس نظر آتی ہیں۔۔۔کوفت کی انتہا اس وقت ہوتی ہے جب ایسی کسی شرمناک قسم کی خبر اچانک چل جائے اور کوئی بچہ بھی ٹی وی کے سامنے بیٹھا ہو۔۔۔
 
میڈیا نامی اس جن کو مشرف بھائی نے بوتل سے نکالا تھا پھر اس جن نے اُنہیں بھی چبایا تھا۔۔۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اس جن کو کون مرد مومن واپس بوتل میں بند کرتا ہے۔۔۔
 
Top