علی وقار

محفلین
بھیا ایک کام کریں
ہمیں انتظامیہ میں بھرتی کروا دیویں
ہم آپ کی یہ تمنا جھٹ پٹ پوری کر دیں گے۔
اب کے جس دشت تمنا میں قدم رکھا ہے
دل تو کیا چیز ہے امکاں ہے کہ سر بھی جائے

اُن کی تو معصومانہ تمنا ہے مگر آپ کی تمنا پوری ہو گئی تو ۔۔۔۔ الٰہی! قصرِ محفل کے املا خانے کی خیر ہو۔
 
آخری تدوین:

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
اب کے جس دشت تمنا میں قدم رکھا ہے
دل تو کیا چیز ہے امکاں ہے کہ سر بھی جائے

اُن کی تو معصومانہ تمنا ہے مگر آپ کی تمنا پوری ہو گئی تو ۔۔۔۔ الٰہی! قصرِ محفل کے املا خانے کی خیر ہو۔
عدنان بھائی کو تو اینٹ سے اینٹ بجانے کی تمنا ہے عمران بھائی کے قصرِ ادب کی نہ سہی اردو کے املا کی ہی سہی۔
 
ہوش میں آنے دیں انہیں، اب جو ہونا تھا ہو چکا، جو آپ نے کہنا تھا، کہہ چکے۔
بھئی ڈرانے والی باتیں نہ کریں
ہم نےکوئی ایسی ویسی بات تھوڑی کی ہے
ہم تو مسلسل بھیا کی خیر خواہی میں بول رہے ہیں
 
ایک دفعہ بس ہمیں انتظامیہ کے حصے میں آ لینے دیں
ہم بھیا کو دارالمعطلین کا مرکزی دروغہ بنا دیں گے
پھر دیکھیے گا ہمارے مفتی بھیا کیسے عیش کرتے ہیں۔
 
آخری تدوین:

علی وقار

محفلین
ایک دفعہ بس ہمیں انتظامیہ کے حصے میں آ لینے دیں
ہم بھیا کو دارالمطعلیںن کا مرکزی دروغہ بنا دیں گے
پھر دیکھیے گا ہمارے مفتی بھیا کیسے عیش کرتے ہیں۔
دار المعطلین تو سنتے آئے تھے، یہ دار المطعلین کیاہے، کس مقصد کے لیے قائم کیا گیا ہے، نیز یہ کہ آپ اشاروں کنایوں میں مفتی بھیا کی مشکوک حرکات و سکنات سے آگاہ فرماتے جا رہے ہیں۔ یعنی کہ ہوش میں نہیں رہتے اور عیاشی میں مصروف ہیں۔ خدا خیر کا معاملہ رکھے اور مفتی صاحب کو صراط مستقیم پر چلائے۔ آمین۔
 
ارے وہی جو آپ نے لکھا ہے ۔ہم یہی لکھنا چا رہے تھے بس لکھنے میں تھوڑی گڑبڑ ہوگئی۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
Top