بچوں کی باتیں

جاسمن

لائبریرین
محمد نے اسی عمر میں بکرے کی قربانی کے بعد والی بوٹیاں ہوتے دیکھ لیں۔
محمد: ساڈا بکرا کیوں توڑ تا؟ ہُن اینو جوڑو۔
 
کچھ سودا سلف لانے کے لیے آج بازار گیا تو نکے چوہدری صاحب بهی ہمراہ ہو لیے۔ گروسری شاپ سے سامان لے لیا تو عبداللہ صاحب کی نظر سامنے لگے شیشے کے ریک میں موجود رنگ برنگے کهلونوں پر دیکهائی پڑی۔ جب دیکها کہ میں فارغ ہو گیا ہوں تو دکاندار سے کہنے لگا۔۔
انتل یہ والی گاڑی کنے کی ہے ؟
پہلے تو دکاندار حیران ہوا کہ چهوٹا سا بچہ قیمت کیسے پوچھ رہا بہرحال پهر انهوں نے بتایا کہ 100 روپے کی ہے۔
اب عبداللہ صاحب مجهے کہنے لگے کہ شو روپے دیں میں نے گاڑی لینی۔ میں نے ٹالنے کے لیے کہا کہ یار پیسے ختم ہو گئے ہیں یہ دیکهو پرس خالی ہو گیا ہے۔
عبداللہ : اشا۔
پهر پرس میں سرسری سا جھانکنے کے بعد عبداللہ صاحب نے میرے ہاتھ سے ایک شاپر لیا اور دکاندارسےکہا۔
انتل یہ واپش لیں اور مجهے گاڑی دے دیں۔
:eek:
 
arifkarim

معطل

جاسمن

لائبریرین
ایمی: آج ہماری فلاں استانی عجیب طرح کے لباس میں آئیں۔ (تفصیل)اُنہیں شرم ہی نہیں آتی بھئی بچے کیا سوچیں گے۔اُس دن فلاں بھی اتنے گندے کپڑے پہن کے آئی تھیں۔ ساری بچیاں اُنہیں دیکھ رہی تھیں۔
محمد: ہماری جماعت کی استانیاں ایسے کپڑے نہیں پہنتیں۔ ایک دن ایک استانی بڑا گندہ لباس پہن آئیں تو میں نے کہا۔ "
میم آپ ایسے کپڑے نہ پہنا کریں۔ "
پھر پوری جماعت ہی کہنے لگی۔ اور یہ بھی اُنہوں نے کہا کہ "اگر آپ ایسے ہی کپڑے پہن کے آئیں گی تو ہم آپ کو کیسے دیکھیں گے!!!"
 
باباجی

محفلین
میرے ایک ماموں کی سب سے چھوٹی بیٹی 9 سال کی ہے اور میری سب سے لاڈلی ہے.. ایک دن ناشتے پہ کہنے لگی فراز بھائی اب تو شادی کرلو آپ سر میں وائٹ بال کتنے زیادہ آگئے ہیں.. میں نے اسے تنگ کرنے کے لیے کہا کہ بیٹا تم میٹرک کرلو پھر تم نے ہی امی کے ساتھ مل کر میری شادی کروانی ہے... تو کہنے لگی بھائی جی میں کل ہی اپنی میڈم سے بات کرکے میٹرک میں ہوجاتی ہوں تسی تیاری پھڑو :eek::eek:
 
جاسمن

لائبریرین
عشاء کے وقت:"امّاں! چھوٹی نماز پڑھ لوں؟'
طنزیہ:"ہاں سارا دن دُنیا کے طویل کام کرتے جاؤ اور نماز کے وقت چھوٹے پڑ جاؤَََ"
بچوں کی کھی کھی کھی۔۔۔۔
 
جاسمن

لائبریرین
محمد اپنے مکتب میں انتخابات میں امیدوار ہیں۔ کل اس کے لئے کمپین کے لئے سارے کمرے میں چیزیں بکھری پڑی تھیں۔ پمفلٹ،چارٹ پیپر،کیپز،مارکرز وغیرہ۔
ایمی نے جب یہ سب دیکھا تو ایک ڈائری پہ دو کالمز بنائے۔ ایک پہ مما لکھا اور ایک پہ ایمی لکھ کے سب گھر والوں سے ووٹ لئے۔ ایمی کے ساتھ ایک بچی اُس کے ساتھ کھیلنے اور پڑھنے کے لئے ہے۔ صرف اس کا ووٹ امّاں کو ملا،باقی سب کے ووٹ ایمی کو ملے تو وہ بہت خوش تھی۔ ساتھ میں امّاں بھی خوش تھیں۔
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
محمد اپنے مکتب میں انتخابات میں امیدوار ہیں۔ کل اس کے لئے کمپین کے لئے سارے کمرے میں چیزیں بکھری پڑی تھیں۔ پمفلٹ،چارٹ پیپر،کیپز،مارکرز وغیرہ۔
ایمی نے جب یہ سب دیکھا تو ایک ڈائری پہ دو کالمز بنائے۔ ایک پہ مما لکھا اور ایک پہ ایمی لکھ کے سب گھر والوں سے ووٹ لئے۔ ایمی کے ساتھ ایک بچی اُس کے ساتھ کھیلنے اور پڑھنے کے لئے ہے۔ صرف اس کا ووٹ مجھے ملا،باقی سب کے ووٹ ایمی کو ملے تو وہ بہت خوش تھی۔ ساتھ میں امّاں بھی خوش تھیں۔

یعنی آپ کو اپنے گھر میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ مل گیا ہے ان انتخابات کی رُو سے۔
:applause:
 
آج پتر نے رلا دیا۔
کام کی مصروفیت کی وجہ سے میں چند دن سے گهر نہیں جا سکا۔ آج خیر خیریت پوچهنے جاننے کے لیے دوپہر میں گهر فون کیا۔ برخوردار کو پتہ لگا کہ پاپا کی کال ہے تو ماں سے فون لے کر خود بات شروع کر دی۔ میں نے سکول کا پوچها تو جواب آیا' پاپاآپ گهر آئیں'۔ اچها، کهانا کها لیا ہے جواب پهر "آپ گهر آئیں'۔

اسی طرح پانچ سات مختلف سوالوں کا یہی جواب۔

پهر کہنے لگا اب آپ نے کچھ پوچها تو میں رونے لگ جاؤں گا۔ میں نے کہا نہیں نہیں رونا نہیں ہے۔ تو جواب دیا۔ 'بابا میری میم کہتی ہیں لڑکے نہیں روتے، میں بهی نہیں رووں گا، میں تو ایویں ایویں کر رہا تها'۔ پهر کچھ وقفہ دیکر 'لیکن پاپا جب کوئی فوت ہو جائے تو لڑکے بهی روتے ہیں۔' میں ابهی کچھ کہنا ہی چاہ رہا تها کہ پهر آواز آئی۔۔ پاپا جب آپ فوت ہوں گے تو میں رووں گا، پهر آپ نے مجهے نہیں نہیں، نہیں کہنا۔
:cry:
 
اس کا مطلب ہے کہ وہ آپ کی کمی شدت سے محسوس کر رہا ہے۔ اللہ اُس کے والدین کا سایہ اُس کے سر پہ سلامت رکھے۔ ہر دکھ سے بچائے۔ قسمت اچھی کرے۔ آمین!
 
Top