بيچارى اردو (خاور ۔ پيرس ۔ فرانس )

H

hamza1983

مہمان
بيچارى اردو

افراز صاحب وكى پيڈيا كے ايك۔ بەت اهم لكهنے والے هيں انهوں نے اردو ميں ايك۔ اورنيا لفظ رائج كرنے كے لئيے وكى پيڈيا كے منتظمين سے رائے مانگى هے ۔ افراز صاحب لكهتے هيں ۔

اسپیڈ کا متبادل تو رفتار ہے۔ ولاسٹی کا متبادل درکار ہے اگر کوئی یکحرفی متبادل مہیا کرسکے تو مہربانی ہوگی ۔ اگر ایک نا ملا تو پھر مجبورا مجھے ---- سمتار ---- اختیار کرنا پڑے گا جو کہ سمتی رفتار کے لفظ میں شامل سمتی سے سمت اور رفتار سے تار لے کر بنا ہے۔ افراز


خاور كا مشوره


آگرآپ اس لفظ ولاسٹى كو ولاسٹى هى رهنے ديں تو ميرے خيال ميں ٹهيك۔ هے ۔
الفاظ وه هوتے هيں جو رائج هو جائيں ۔
يا پهر سمتى رفتار كر ليں كه مجهے سمجه۔ لگ رهى هے ۔
يەاں وكى پيڈيا ميں شامل اس وقت كے سارے ممبران كے مقابلے ميں ميں خاور سب سے كم تعليم يافته هوں ۔
اردو ميڈيم لوگوں كى اكثريت ميرے جيسى يا مجه۔ سے كم تعليم والے هيں ۔ آپ اس انسائكلوپيڈيا ميں مجهے ايك۔ كسوٹى بناليں كه جن الفاظ كى مجهے سمجه۔ لگ جائے گى پاكستان كے اكثريت لوگوں كو سمجه۔ لگ جائے گى
آپ يقين كريں كه آپ كے لكهے هوئے الفاظ ضد ابەام اور فضائے نام كى مجهے تو بلكل سمجه۔ نهيں آئى ۔ اب اگر آپ ان الفاظ كے متبادل مجه۔ سے مانگيں تو ميں اس بات كا اهل نهيں كه آپ كو ان الفاظ كا متبادل دے سكوں مگر اتنا جانتا هوں كه مجهے اور ميرے جيسے لاكهوں لوگوں كو ان الفاظ كى سمجه۔ نهيں لگے گى ۔
اور هو سكتا هے كه ميرے جيسے لوگ انٹرنيٹ پر پڑهے الفاظ كے معنى جاننے كے لئے آپنے آپنے گاؤں كے كسى پڑهے لكهے بزرگ سے پوچهتے پهريں كه يه شمارينده كيا هے اور
ان كا جواب هو كه همارے زمانے ميں رسالوں كے شمارے هوا كرتے تهے اور هو سكتا هے كه كسى رسالے نے دو شماروں كے درميانى وقت ميں كوئى چهوٹا سا شمارينده شائع كيا هو گا ۔
ضد ابەام كسى علمى كتاب كا آخرى باب هو سكتا هے جس ميں اس كتاب كو پڑهنے والے قارى كے ذهن ميں پيدا هونے والے ابەام كى وضاحت كى گئى هو ۔
اور فضائے نام ۔ كسى نام كو سن كر بننے والى فضاء يعنى كسى بدمعاش كا نام سن كر فضاء پر طارى هونے والى دەشت كسى مقدس هستى كا نام سن كر ايك۔ روحانى سى بننے والى فضاء ۔

چينى اور جاپانى


اپنى اپني زبان ميں تعليم كى جب بهى بات هوتى هے تو هم پاكستانى جاپان كى مثال ديتے هيں كه جاپانى آپنى زبان ميں هى تعليم حاصل كرتے هيں ۔ مگر كتنوں كو پته هے كه جاپانى زبان كا طريقه تحرير ايسا هے كه وه كوئى بهى نيا لفظ بنا سكتے هيں اور سارى قوم كو اس كى سمجه۔ لگ سكتى هے ۔
چين اور جاپان ميں اشكال سے تحرير كا كام ليا جاتا هے ۔
هر چيز اور احساس كے لئيے ايك۔ شكل موجود هے ۔
مثلا هاته۔ كے لئيے ايك۔ شكل اور گاڑى كے لئيے ايك۔ شكل اگر ان كو اكٹها لكيں گے تو هاته۔ گاڑى بن جائے گا۔
تربوز كے لئيے جو لفظ جاپانى ميں استعمال هوتا هے اس كى اشكال هيں ۔ ۔ مغربى كهيرا ۔ ۔ اور اس كو وه پڑهتے هيں ۔ ۔ سويكا ۔ ۔ جب يه لفظ رائج هوا هو گا تو ايك۔ لاعلم شخص بهى ان اشكال كو ديكه۔ كر سمجه۔ جاتا هو كا كه يورپ سے آئى هوئ كوئى كهيرا ٹائپ چيز هو گى ۔
صبر كے لئيے جو لفظ استعمال هوتا هے اس كى اشكال هيں تلوار كے نيچے دل والا احساس اور اس وه پڑهتے هيں ۔ ۔ نينتائى ۔ ۔ تلوار كے نيچے دل كا احساس ! صبر كے اس سےبەتر معنى اور كيا هوں گے ۔ مٹى كے تيل كو پتهر كا تيل كى اشكال ميں لكهتے هيں
چائينى ميں هوٹل كو شراب كى بڑى دوكان كى اشكال ميں لكه۔ كر هوٹل پڑهتے هيں ۔
منه ميں جا كر دلچسپ كى اشكال كو كوكاكولا پڑهتے هيں ۔
صحيع رّب كى اشكال كو لكه۔ كر چينى لوگ اس كو اللّه پڑهتے هيں ۔ جى هاں اللّه جوكه اللّه سائيں كا ذاتى نام هے ۔

كيوں؟؟


مگر همارى زبان ميں ايسى بات نهيں هے بلكه هم نے جس زبان كو اپنى قومى زبان بنايا هے يه هے هى رائج الوقت الفاظ كا مجموعه ۔ تو كيا ان الفاظ كو جو اج رائج هيں زبان اردو ميں مگر آئے هيں انگريزى سے ان كو اس لئيے قبول نهيں كر سكتے كه هم انگريزى سے تعصب ركهتے هيں ۔ اگر انگلش غير ملكى زبان هے تو فارسى اور عربى برصغير كى كون سى گوت يا قبيلے كى زبانيں هيں ۔ اگر هم لوگ پرانے زمانے كے غير ملكى آقاؤں كى زبانوں كو اج اردو سمجه۔ كر قبول كر سكتے هيں تو آج كے غير ملكى آقاؤں (امريكه)كى زبان انگلش سے نفرت كيوں؟؟
 
Top