بولیویا:فٹبال میچ کے بعد شائقین کیلئے دل ہلا دینے والا تماشہ

عثمان رضا

محفلین
مآخذ

بولیویا:فٹبال میچ کے بعد شائقین کیلئے دل ہلا دینے والا تماشہ
سانتا کروز . . . بولیویا کے شہرSantaCruz میں کھیلے گئے فٹبال میچ کے بعد شائقین کے دل دہلادینے والا ایک تماشا بھی ہوا۔ بولیویا کلب کے کھلاڑی نے حریف یوراگوئے کلب کے اسٹرائیکر کو ایسی کک لگائی کہ ان کی جان پر بن آئی ۔ بولیویا اور یوراگوئے کے کلبس کے درمیان میچ ختم ہونے میں ابھی پانچ منٹ باقی تھے کہ بولیوین کلب کےSergioJauregui نے ایک فاول کیا جس کی پاداش میں ریفری نے میدان بدر کر دیاتاہم جیسے ہی میچ ختم ہواSergio دوبارہ ایکشن میں آگئے لیکن اب ان کی کک فٹبال پر نہیں بلکہ حریف کلب کے اسٹرائیکرLeonardoMedina کی گردن پر لگی اور کافی دیر تک کھلاڑی آپس میں الجھے رہے۔ Sergioکی کک اتنی شدید تھی کہMedina کو قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔Sergio نے میچ سے نکالے جانے کی بھڑاس دل سے نکال کر معافی تو مانگ لی ہے،لیکن پروسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ انہیں اتنی آسانی سے معاف نہیں کیا جائے گا۔

8-26-2009_3434_1.gif


 
Top