'بوائے فرینڈ' سے ملنے کرتارپور آئی سکھ لڑکی کی پاکستان میں فرار کی کوشش

جاسم محمد نے 'آج کی خبر' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏دسمبر 3, 2019

  1. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    14,360
    پاکستان
    03 دسمبر ، 2019
    [​IMG]روزنامہ جنگ
    'بوائے فرینڈ' سے ملنے کرتارپور آئی سکھ لڑکی کی پاکستان میں فرار کی کوشش
    [​IMG]
    — کرتارپور گوردوارہ

    لاہور: پاکستان نے کرتار پور راہداری سے گوردوارہ درشن کے لئے آنے والی سکھ لڑکی کی پاکستانی علاقے میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی۔

    اس واقعے کے بعد پورے علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور پاکستانی وزیٹرز کے لیے گوردوارہ سے واپسی پر بھی بائیومیٹرک لازمی قرار دے دی گئی۔

    روزنامہ جنگ میں شائع خبر کے مطابق 23 نومبر کو ہریانہ سے تعلق رکھنے والی سکھ لڑکی منجیت کوریاتری کے روپ میں اپنے پاکستانی فیس بک بوائے فرینڈ سے ملنے کے لیے راہداری کے ذریعے گوردوارہ پہنچی جہاں فیصل آباد سے آیاہوا اس کا بوائے فرینڈ اپنے ایک دوست اور ایک پاکستانی لڑکی کے ساتھ موجود تھا۔

    ان چاروں نے گوردوارہ کی پہلی منزل پر جا کر ملاقات کی۔ ملاقات میں سکھ یاتری منجیت کور نے راہداری سے واپس جانے کی بجائے پاکستانی علاقے میں جانے کا منصوبہ بنایا۔

    ذرائع کے مطابق سکھ لڑکی کے بوائے فرینڈ کے ہمراہ آنے والی پاکستانی لڑکی نے اپنا وزیٹر کارڈ بھارتی سکھ لڑکی کو دے دیا اور اس یاتری کارڈ گوردوارے کے ایک کوڑے دان میں پھینک دیا۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  2. فاخر افتخاررحمانی

    فاخر افتخاررحمانی محفلین

    مراسلے:
    85
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    کوریڈور کھولے جانے کے ’’نتائج‘‘ آنے شروع ہوگئے ، بقول شیخ رشید کیا یہی جنرل قمر باجوہ کی ’’ذہنی اپج‘‘ ہے؟ :LOL::LOL:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  3. عدنان عمر

    عدنان عمر محفلین

    مراسلے:
    262
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Volatile
    فیر پھڑی کیسے گئی؟:)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  4. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    14,360
    کوڑے دان سے اس کا آئیڈی کارڈ پھڑا گیا تھا :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  5. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    25,554
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    ہر جائز چیز کو ہمیشہ ناجائز طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، یہ انسانی فطرت میں ہے۔ ابھی تو یہاں سے اسمگلنگ کے بڑے "وسیع" مواقع پیدا ہونگے، باخبر حکومتیں ان چیزوں پر نظر رکھتی ہیں۔
     
    • متفق متفق × 4
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • زبردست زبردست × 1
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  6. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,907
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    راہداریوں میں سے ہی چور دروازے نکلتے ہیں۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  7. جان

    جان محفلین

    مراسلے:
    1,829
    موڈ:
    Dead
    ابتدائے عشق ہے۔۔۔۔۔۔!
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
    • متفق متفق × 1
  8. عبدالقیوم چوہدری

    عبدالقیوم چوہدری محفلین

    مراسلے:
    17,229
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    ایک اور ذریعہ یہ بتا رہا ہے کہ منجیت کور فیصل آباد پہنچ گئی تھی۔ پاکستانی کڑی نے ایک دن وہیں گردوارے میں گزارا۔ واپسی کی کوشش میں پکڑی گئی تو کہانی کھلی۔ منجیت کور کو فیصل آباد سے بازیاب کروا کر واپس بھیجا گیا۔

    سیکورٹی بریچ سے ہونے والی سبکی سے بچنے کے لیے اس رومانوی الف لیلی کو سرکاری طور پر کرتار پور میں ہی ختم شد کروایا گیا۔

    (واللہ عالم بالصواب)
     
    • معلوماتی معلوماتی × 2
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  9. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    14,360
    چلیں جو بھی ہے۔ کُڑی صحیح سلامت اپنے دیس پہنچ گئی اور انتظامیہ آئندہ کیلئے مزید محتاط ہو گئی۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  10. آورکزئی

    آورکزئی محفلین

    مراسلے:
    581
    ایک کُڑی جیدا نام محبت۔۔۔ گھوم ہے گھوم ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  11. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,907
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    'حکومت' کا سب سے بڑا مسئلہ آج کل یہی بنا ہوا ہے۔ :censored:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
    • متفق متفق × 1
  12. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,907
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    ہندوستان والے تو 'بحفاظت' پہنچ ہی جاتے ہیں۔
     
    • متفق متفق × 3
    • پر مزاح پر مزاح × 1

اس صفحے کی تشہیر