بنتِ علی(ع)

میر انیس

لائبریرین
بنتِ علی(ع)،علی(ع) کی طرح سرفراز ہے
زینب(ع)خدا کی شان محمد(ص) کا ناز ہے
زینب(ع)رضاوصبر کی جائے نماز ہے
زینب(ع) نبی(ص) کے دین کی عمرِ دراز ہے
زینب(ع) وفا کی روح شریعت کی جان ہے
بے سایہ دینِ حق کے لئے سائبان ہے
زینب(ع)امورِ امرِالٰہی کی جوت ہے
زینب(ع)فصیل جبر میں بھی حق کی صوت ہے
زینب(ع)یزیدیت کے ارادوں کی موت ہے
زینب(ع)نہ ہوتو مقصدِشبیر(ع) فوت ہے
بیعت کا زکر جس نے کیا تھا امام سے
زینب(ع)زبان کاٹ کے لائی وہ شام سے
 
Top