بم دھماکے میں تین اہلکار زخمی

بم دھماکے میں تین اہلکار زخمی
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک ) ہنگو میں در ثمن کے مقام پر سیکیورٹی فورسزکی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں تین سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق شنیاری کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایک نائب صوبیدار سمیت تین اہلکار زخمی ہو گئے ہیں ۔زخمی اہلکاروں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
http://dailypakistan.com.pk/hangu/06-Sep-2014/140447
 
Top