بلی کی خفیہ پرواز!

arifkarim

معطل
ویسے تو نیٹ پر لاتعداد ویڈیوز موجود ہیں جہاں ہماری من پسند بلیاں مختلف طریقوں سے ہمیں ہنساتی رہتی ہیں۔ البتہ کچھ دن قبل ایک ایسی غیر معمولی ویڈیو دیکھنے کو ملی کہ عقل دنگ رہ گئی۔ قصہ کچھ یوں ہے کہ ایک گلائیڈر جہاز کے پائلٹ نے اپنے معمول کی پرواز شروع ہی کی تھی کہ ان پر انکشاف ہوا کہ جہاز کے پروں میں ایک پالتو بلی بیٹھی ہوئی ہے۔ آگے کیا ہوا ، وہ آپ خود ہی دیکھ لیں:
 
بلی نے پیسے دئیے بغیر اتنی لمبی سیر کر لی، اس کے لئے بہادری کا یہی انعام کافی ہے۔ کیونکہ کویت میں کچھ دن پہلے ساحل سمندر پر پاور گلائڈروں کی پرواز دیکھ کر سیر کی قیمت معلوم کی تو بتایا گیا کہ 15 منٹ کی پرواز ہو گی اور 30 کویتی دینار اس کی قیمت ہوگی :) یعنی تقریباً 90 امریکی ڈالر۔
 

اوشو

لائبریرین
واہ بلی نے تو مزے کی سیر کی وہ بھی بنا حفاظتی تدابیر کے ۔ بڑی بہادر بلی ہے بھئی :)
 

arifkarim

معطل
The server refused the connection.
:(


ہمیں معلوم ہی نہ تھا کہ پاکستان میں یوٹیوب ابھی تک بلاک ہے :(

بلی کی پرواز تو خفیہ نہیں تھی عیاں تھی مگر بلااجازت تھی
بلی اپنی مرضی کی مالک ہوتی ہے۔ اسکو کچھ بھی کرنے کیلئے انسانوں سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں :)

اجازت لے کر کھاتی تھی باپر جاتی تھی
وغیرہ
’’مسلمان‘‘ بلی ہوگی پھر :)
 

arifkarim

معطل
مجھے آج پہلی مرتبہ آپ کے ذریعے کسی جانور کے بھی مذہب کے بارے میں شناسائی ہوئی ہے۔ ویسے آپ بلی کہ کس کو رہے ہیں ؟
کسی بھی جانور کا ذہنی توازن مذہب جیسی مشکل شے کو سمجھنے سے فی الحال قاصر ہے۔ ہو سکتا ہے آئندہ وقتوں میں کوئی جانور ارتقائی عمل سے گزرنے کے بعد اسقدر ذہین ہو جائے کہ انسانی مذاہب کو سمجھ سکے؟ اس ضمن میں ایک شہرہ آفاق کتاب بھی لکھی جا چکی ہے جہاں جانوروں میں موجود قدرتی اخلاقیات کا جائزہ پیش کیا گیا ہے۔
 
آخری تدوین:
کسی بھی جانور کا ذہنی توازن مذہب جیسی مشکل شے کو سمجھنے سے فی الحال قاصر ہے۔ ہو سکتا ہے آئندہ وقتوں میں کوئی جانور ارتقائی عمل سے گزرنے کے بعد اسقدر ذہین ہو جائے کہ انسانی مذاہب کو سمجھ سک؟ اس ضمن میں ایک کتاب بھی لکھی جا چکی ہے جہاں جانوروں کی قدرتی اخلاقیات کا جائزہ لیا گیا ہے۔
گویا آپ اپنے ہی مؤقف کی تردید کر رہے ہیں۔
’’مسلمان‘‘ بلی ہوگی پھر :)
 

arifkarim

معطل
گویا آپ اپنے ہی مؤقف کی تردید کر رہے ہیں۔
لفظ مسلمان میں نے کوٹیشن میں لکھا ہے جسکا مطلب ہے کہ جانوروں میں بھی انسانی اخلاقیات سمجھنے کی کسی قدر قدرتی صلاحیت ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کچھ جانور باآسانی سدھائے جا سکتے ہیں جبکہ دیگر کو سدھانا ناممکن ہوتا ہے۔
 
:thinking:
لفظ مسلمان میں نے کوٹیشن میں لکھا ہے جسکا مطلب ہے کہ جانوروں میں بھی انسانی اخلاقیات سمجھنے کی کسی قدر قدرتی صلاحیت ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کچھ جانور باآسانی سدھائے جا سکتے ہیں جبکہ دیگر کو سدھانا ناممکن ہوتا ہے۔
یعنی مسلمان سے آپ کی مراد ایسی مخلوق ہوتی ہے جس میں انسانی اخلاقیات کو سمجھنے کی کسی قدر صلاحیت موجود ہو :thinking:
 
Top