بلیک ہول کی سب سے پہلی تصویر

ایک صاحب (سائنسدان ہی ہونگے) یہ فرما رہے تھے کہ جہنم کے دروازے دیکھ لیے گئے! واللہ، جنت و حور و غلمان وغیرہ بھی کہیں آس پاس ہی ہونگے لیکن نہ جانے کیوں سائنسدانوں کو "جہنم" ہی سے زیادہ دلچسپی ہے! :)
اگر سائنسدان نے ہی کہا ہے تو پھر کسی نا کسی الہامی مذہب میں موجود خدا کو بھی ماننا پڑے گا۔
 

سید عمران

محفلین
واہ حضرت ہم تو فقط ظاہر کی پکڑتے ہے آپ تو دلوں کا حال جانتے ہیں۔ :)
آپ کہنا کیا چاہ رہے ہیں ۔:D
اس شعر میں شاعر اپنے دوست ظاہر کا تذکرہ کرتے ہوئے کہتا ہے کہ وہ اکثر و بیشتر ظاہر کی بے سروپا باتوں کی پکڑ کرتا رہتا ہے۔۔۔
وڈا ا ٓیا توں فلاسفر!!!
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
میں صاحبِ لڑی سے معذرت خواہ ہوں کہ میرے ایک جملے سے اس لڑی کی چال خراب ہو گئی کہ خالص سائنسی موضوع تھا جو بھٹک گیا! :)
 
میں صاحبِ لڑی سے معذرت خواہ ہوں کہ میرے ایک جملے سے اس لڑی کی چال خراب ہو گئی کہ خالص سائنسی موضوع تھا جو بھٹک گیا! :)
میاں جی معذرت ایک نہایت اچھی بات ہے لیکن ہم جیسے'ذہینوں فطینوں' کے پاس کالے سوراخ کے بارے میں اور اطلاع ہی کیا ہے ماسوائے اس کے کہ خلائی اجسام ان میں ڈوبتے/ غرق ہوتے رہتے ہیں۔
 
بی‌بی‌سی سے:


اور یہ رہی تصویر: :)

1024px-Black_hole_-_Messier_87_%28cropped%29.jpg

اسی بارے میں مزید، ’نیچر‘ کی ویب‌سائٹ پر: Black hole pictured for first time — in spectacular detail
ویسے اس تصویر سے میرا ذہن اس شبیہ کی جانب گیا جو سورج دیکھنے کے بعد آنکھیں بند کرنے سے بنتی ہے۔ :)
 

محمد وارث

لائبریرین
اگر سائنسدان نے ہی کہا ہے تو پھر کسی نا کسی الہامی مذہب میں موجود خدا کو بھی ماننا پڑے گا۔
جی سائنسدان نے ہی کہا ہے اور یہاں جہنم یا "ہیل" کا استعمال مذکورہ سائنسدان نے محاوراتی طور پر استعمال کیا ہے نہ کہ لغوی طور پر یا مذہبی معنوں میں، بس میری ہی کوئی رگِ ظرافت پھڑک اٹھی تھی یہ لفظ دیکھ کر۔ اصل جملہ نیچے درج ہے۔

 
اس دھاگے میں اپنی تجربہ کاری دکھانے ہی والا تھا کہ معذرتوں کے انبار لگ گئے۔ :) دال نہیں گلی :)

پھر سائنسدانوں نے جہنم کا دروازہ تو مان ہی لیا۔ کم از کم یہ اخلاقی فتح قسم کی کوئی شے تو ہو ہی گئی نا؟
 
آخری تدوین:
Top