بلوگر ڈوٹ کوم: اردو بلوگ کے لئے ریسپونسِو ٹمپلیٹ تجویز کریں

اسد

محفلین
میں نے دیکھا ہے کہ بہت سے اردو بلوگر ایسی ٹمپلیٹس استعمال کرتے ہیں جن میں مکمل تحریر سرورق پر نظر آتی ہے۔ عام طور پر سرورق پر تحاریر کی تعداد تین سے سات تک ہوتی ہے لیکن ان کا مکمل مواد سرورق پر نظر آتا ہے۔ میں اس کا یہ مطلب اخذ کرتا ہوں کہ بلوگرز ایسی ٹمپلیٹس استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ مجھے ان میں کوئی بھی ریسپونسِو ٹمپلیٹ نظر نہیں آئی۔

اگر آپ مکمل تحریر سرورق پر دکھانے والی کسی (انگلش) ریسپونسِو ٹمپلیٹ کے بارے میں جانتے ہیں تو اس کا ربط شریک کریں، میں اسے اردوانے کی کوشش کروں گا۔

میں نے اب تک جتنی ریسپونسِو ٹمپلیٹس اردوائی ہیں وہ تمام صرف تحریروں کا خلاصہ سرورق پر دکھاتی ہیں اور مکمل تحریر پڑھنے کے لئے تحریر کے صفحے پر جانا پڑتا ہے۔ شاید اس قسم کی ٹمپلیٹس ہر اردو بلوگر کو پسند نہیں ہیں۔
 
شکیب

محفلین
بہت خوب جناب بسمل بھائی۔ در اصل، میں نے جس وقت یہ پوسٹ کی تھی اس وقت اتنا سمجھتا نہیں تھا۔ فکسڈ لینتھ ٹمپلیٹس مجھے پسند نہیں تھیں۔ اس وقت جو سر بکف بلاگ پر لگی ہوئی تھی وہ فکسڈ لینتھ ٹمپلیٹ تھی اور اس میں فانٹ کا مسئلہ تھا اس لیے میں ٹیمپلیٹ بدلنا چاہ رہا تھا اور اسد بھائی نے جواب نہیں دیا تو اپنی ہی ٹیمپلیٹ میں جو تبدیلیاں چاہ رہا تھا انہیں بسم اللہ کر کے شروع کر دیا۔ کئی مسئلے تھے جنہیں پچھلے تین چار دنوں میں حل کرنے کی کوشش کی ہے۔ لینتھ کو پرسنٹ سے ڈیفائن کردیا ہے چنانچہ اب تھوڑا اچھا لگ رہا ہے۔ فی الوقت کچھ اضافے کر رہا ہوں آرائش کے لیے کر رہا ہوں۔۔۔۔ٹیمپلیٹ میں ہونے والی تبدیلیاں مثبت ہیں (یعنی جو چاہ رہا ہوں وہی ہو رہا ہے :ڈ) بس کچھ مسائل ہیں، اگر حل نہ ہو سکے تو آپ سے ضرور پوچھوں گا۔
جزاک اللہ
 
ضرور ان شاء اللہ۔ :)
فی الحال آپ کے بلاگ پر نیچے ہوزینٹل سکرول بار آرہا ہے جو کہ نہیں آنا چاہیے تھا۔ دیکھ لیجیے گا اسے۔ :)
 
شکیب

محفلین
بالکل۔ وہ اسی وقت سے قائم ہے جب سے لینتھ کو فکسڈ سے پرسنٹ میں تبدیل کیا ہے۔ اس کی کیا وجہ ہو سکتی ہے؟ جبکہ عموماً میں نے 98٪ اور کچھ ایلیمینٹس میں 100٪ وڈتھ ڈفائن کی ہے۔ آف لائن کام کرو تو سب ٹھیک ٹھاک رہتا ہے۔

میرے خیال میں اسد بھائی کی لڑی پر ہماری یہ گفتگو مناسب نہیں ہوگی۔:)
 
Top