بلوگر اردو ٹمپلیٹس (اردوائی ہوئی)

اسد

محفلین
خورشیدآزاد صاحب، پسندیدگی کا شکریہ۔ ٹمپلیٹ کو اردوانا اتنا مشکل نہیں ہوتا جتنا اس عمل کے دوران پیدا ہونے والے مسائل کو حل کرنا۔ تمام براؤزر انگلش یا LTR زبانوں کو آسانی سے دکھا دیتے ہیں لیکن اردو اور RTL کے لئے بعض مسئلے ہوتے ہیں اور ان مسئلوں کے حل میں زیادہ وقت لگتا ہے۔ اس کے علاوہ وہی ٹمپلیٹ جو انگلش میں تمام براؤزرز میں چلتی ہے اردو میں تمام براؤزرز میں نہیں چلتی اور اسے ہر مسئلہ کے حل کے بعد کئی براؤزرز میں چیک کرنا پڑتا ہے۔ ہر ڈیویلپر اپنے انداز میں ٹمپلیٹ بناتا ہے، بعض کو اردوانے میں مسئلے کم ہوتے ہیں اور ان کا حل سیدھا سا ہوتا ہے جبکہ بعض ڈیولپرز کی ہر ٹمپلیٹ میں مختلف مسائل ہوتے ہیں۔ میں نے زیادہ تر MKR کی ٹمپلیٹس اردوئی ہیں کیونکہ ان میں ایسا کوڈ استعمال ہوا ہے جو عموماً تمام براؤزرز میں چلتا ہے، اگر کوئی مسئلہ ہوتا ہے تو اس کا حل تمام ٹمپلیٹس پر لاگو ہوتا ہے۔ آپ نے کسی اور کی ایسی ٹمپلیٹ چنی جو بہت مختلف ہے۔ میں اس میں کئی چیزیں تبدیل کرنا چاہتا تھا لیکن بہت عجیب مسائل کی وجہ سے کچھ تبدیلی نہیں کی اور ایک مرتبہ تمام براؤزرز میں گزارہ حالت میں پہنچانے کے بعد اسے یہاں پیش کر دیا۔

لگتا ہے کہ آپ کوئی بلنک/ویب کٹ براؤزر استعمال کرتے ہیں، یعنی کروم، اوپرا 15+ یا سفاری، کیونکہ آپ کا بلوگ ان براؤزرز میں بہت اچھا نظر آتا ہے جبکہ اوپرا 12، فائر فوکس 26 اور انٹرنیٹ ایکسپلورر 10 میں درست نظر نہیں آتا۔ آپ سے ٹمپلیٹ میں کچھ ایسی تبدیلی ہو گئی ہے جو تمام براؤزرز کے لئے ٹھیک ثابت نہیں ہوئی۔ مجھے مسئلہ سمجھ نہیں آیا صرف ایک واضح غلطی نظر آئی ہے اسے ٹھیک کر کے دیکھیں۔ شروع میں
body,.body-fauxcolumn-outer
ولی لائن کو ذیل کی لائن سے تبدیل کر دیں:
کوڈ:
body,.body-fauxcolumn-outer{background-color:#fefefe;margin:0;padding:0;font-family:"Jameel Noori Nastaleeq","Nafees Web Naskh",Geneva,Verdana,Arial,Sans-Serif; font-size:13px;text-align:right}
 
آخری تدوین:

خورشیدآزاد

محفلین
اسد خرابی کی نشاندئی کا شکریہ۔ میں کروم استعمال کررہا ہوں، اور تبدیلوں کے دوران اگر سچ پوچھیں تو یہ بات میرے ذہن میں ہی نہیں تھی کہ جو تبدیلیاں میں کررہا ہوں وہ دوسرے براؤزرز میں کیسے نظر آئیں گی:noxxx:۔ تبدیلیوں کے جوش خروش میں، میں یہ گمان کرگیا کہ پوری دنیا کروم براؤزر ہی استعمال ہے۔ بہرحال تبدیلوں میں جو سارا وقت استعمال ہوا تھا وہ ضائع ہوگیا لیکن ایک اچھا سبق مل گیا،۔:warzish:

مسئلہ یہ ہوا کہ میں اوپریٹنگ سسٹم بھی لینکس استعمال کررہا ہوں جس میں نسخ نستعلیق فونٹ صحیح طرح کام نہیں کرتا، میں نے جب ٹمپلیٹ انسٹال کی تو مجھے لفظ ٹوٹے ہوئے نظر آرہے تھے جو لینکس کا مسئلہ تھا نہ کہ ٹمپلیٹ کا۔ میں اس کو فونٹ کا مسئلہ سمجھنے کی غلط فہمی میں بہت ساری تبدیلیاں کرتا گیا، اور ساتھ ساتھ کروم براؤزر میں پیش منظر بھی کرتا رہا جو ہر تبدیلی کے بعد بلاگ میرے حسب منشا دکھا رہا تھا۔ لیکن بدقسمتی سے دوسری طرف فائرفوکس براؤزر میں ٹمپلیٹ کا ستیاناس ہوتا گیا۔۔۔۔اب میں نے دوبارہ آپ کی ٹمپلیٹ انسٹال کی ہے ۔ ۔ ۔ اس دفع تبدیلیاں پھونک پھونک کرکروں گا اور دونوں بالکہ تمام براؤزر میں پیش منظر کرنے کے بعد ہی اگلی تبدیلی کروں گا۔
 

اسد

محفلین
ایکسیلینشیا اردو

یہ Exelencia Blogger Template کا اردو ترجمہ ہے۔ یہ تصویری بلوگز کے لئے بہت اچھی Fluid ٹمپلیٹ ہے۔
Exelencia.jpg

Exelencia is a free blog template with type : 2 column, 3 Columns footer, Black, Blue, Fluid Width, Grey, Premium, Responsive, Top Navigation Bar, White

یہاں ٹمپلیٹ کا مظاہرہ دیکھیں۔

یہاں سے ٹمپلیٹ ڈاؤنلوڈ کریں۔

مصنف کے تبصروں کا انداز:
Exelencia-Cmnt.jpg
 
آخری تدوین:

اسد

محفلین
مائی ٹائم لائن اردو (ریسپونسِو - فلوئڈ)

یہ MyTimeline Blogger Template کا اردو ترجمہ ہے۔
MyTimeLine-01.jpg

MyTimeLine is a free blog template with type : 2 column, 3 Columns footer, Ads Ready, Black, Elegant, Featured Section, Green, Grey, Premium, Responsive, Right Sidebar, Top Navigation Bar, White

یہاں ٹمپلیٹ کا مظاہرہ دیکھیں۔

یہاں سے ٹمپلیٹ ڈاؤنلوڈ کریں۔

اس ٹمپلیٹ میں سرورق پر ہی تمام تحریریں لوڈ ہوتی رہتی ہیں، صفحہ نہیں بدلنا پڑتا۔ ٹمپلیٹ 320 پکسل چوڑائی تک فلوئڈ ہے۔ مصنف کے تبصروں کا الگ انداز ہے۔
ac-MyTimeline.jpg
 

اسد

محفلین
پِنگرے اردو (ریسپونسِو - فلوئڈ)

یہ Pingrey Blogger Template کا اردو ترجمہ ہے۔
Pingrey-1.jpg

Pingrey is a free blog template with type : 2 column, Black, Blue, Elegant, Grey, Premium, Responsive, Right Sidebar, Social Media Icon, Top Navigation Bar, White

یہاں ٹمپلیٹ کا مظاہرہ دیکھیں۔

یہاں سے ٹمپلیٹ ڈاؤنلوڈ کریں۔

ٹمپلیٹ کی چوڑائی 1200 پکسل ہے اور 320 پکسل چوڑائی تک فلوئڈ ہے۔ مصنف کے تبصروں کا الگ انداز ہے۔
Pingrey-Auth1.jpg

ٹمپلیٹ میں دو چیزیں مجھے کچھ بہتر نہیں لگیں، پہلی مینو میں موضوعات کی لسٹ اور دوسری سائڈ بار میں وجٹس کا سائز تبدیل نہ ہونا۔ لیکن میں نے انہیں تبدیل نہیں کیا۔
 
Top