بلوچستان میں گورنرراج کےخاتمے کی مدت گزشتہ رات بارہ بجےختم ہو گئی

بلوچستان میں گورنرراج کےخاتمے کی مدت گزشتہ رات بارہ بجےختم ہو گئی اور کہا جا رہا ہے کہ جلد ہی دوبارہ گورنر راج لگا دیا جائے گا۔بلوچستان حکومت بحالی پر جے یو آئی نے اپوزیشن میں بیٹھانے کا فیصلہ کرلیا ۔
صدر نے وزیراعظم اور دیگر اہم ارکان سے کراچی میں ملاقات کی ہے
بلوچستان میں صوبائی حکومت کی بحالی کافیصلہ آج ہوگا ۔فیصلہ صدر ،وزیر اعظم اور اتحادی رہنماؤں کے اجلاس میں کیا جائے گا ۔
بلوچستان میں گورنر راج کی پارلیمنٹ سے منظوری نہیں لی گئی ۔ حکومتی ذرائع کےمطابق مدت پوری ہونے پر بلوچستان حکومت بحال ہوجائے گی ۔اسلم رئیسانی وزیراعلیٰ رہیں گے یا نہیں اس کافیصلہ بھی اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں ہوجائے گا۔
گورنر راج کے خاتمے کے بعد بلوچستان حکومت بحالی پر جے یو آئی نے اپوزیشن میں بیٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔
نگراں حکومت پر بھی جے یو ائی اوراسلم رئیسانی میں معاملات طے پا گئے ہیں، بلوچستان ہائیکورٹ نے نوابزادہ طارق مگسی کوبلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے بحال کردیا ہے۔ طارق مگسی کو بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بنانے کا نوٹیفکیشن سابق اسپیکر اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے جاری کیا تھا ۔
وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سےگورنر بلوچستان ذوالفقار مگسی نےملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال سمیت صوبے میں گورنرراج کےخاتمے پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔
بشکریہ ّ
عالمی اخبار مدیر اعلیٰ صفدر ہمدانی
 
Top