بلاگ یا ویب سائیٹ کا فیس بک پیج بنانا

فخرنوید

محفلین
سرچ انجن آپٹیمائزیشن کے لحاظ سے سوشل میڈیا کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔ سوشل میڈیا کسی بھی ویب سائیٹ کو اچھی کارکردگی دکھانے اور اس کی ٹریفک بڑھانے میں نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یوں تو انٹرنیٹ کی دنیا میں مختلف قسم کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہیں لیکن آج ہم یہاں فیس بک کو استعمال کرتے ہوئے اپنے برانڈ یعنی ویب سائیٹ یا بلاگ کے لئے ایک فیس بک پیج بنانا سیکھیں گے۔

آفیشل فین پیج کیا ہوتا ہے؟

ایک ایسا فیس بک پیج یا فین پیج جس کی مدد سے ہم فیس بک پر اپنے کاروباری برانڈ ، اداراتی برانڈ کے علاوہ اپنے بلاگ یا ویب سائیٹ کا دلچسپ اور پرکشش مواد کی طرف سوشل میڈیا سائیٹ فیس بک کے صارفین کو اپنے ساتھ جوڑے رکھ سکتے ہیں۔
آپ اپنے مواد کو اس صفحہ پر باقاعدگی کے ساتھ پیش کرتے رہیں، تاکہ وہ فیس بک صارفین جنہوں نے آپ کے صفحہ کو لائک کیا ہے انہیں اپڈیٹس ملتی رہیں اور وہ آپ کی سائیٹ کی طرف راغب رہیں۔


مزید تفصیل: بلاگ یا ویب سائیٹ کا فیس بک پیج بنانا


 
Top