بلاگ کے مینو بار میں پیج کس طرح منسلک کریں

اسد

محفلین
بولڈ کرنے کے لئے
]]></b:skin>
والی لائن کے اوپر ذیل کا کوڈ شامل کریں:
کوڈ:
#navtop li,#nav li a{font-weight:bold;}
باقاعدہ ویب سائٹ کی شکل دینے سے آپ کی کیا مرادہے؟ یہ بلوگ باقاعدہ ویب سائٹ ہی ہے۔ اگر آپ اپنی ہوسٹنگ پر سائٹ بنانا چاہ رہے ہیں تو وہاں بلوگر ٹمپلیٹس استعمال نہیں ہوں گی، عام طور پر لوگ ورڈپریس استعمال کرتے ہیں، اس میں فری ٹمپلیٹس بھی ہوتی ہیں لیکن اچھی ٹمپلیٹس کمرشل ہوتی ہیں۔ سائٹ کی سکیورٹی آپ کی ذمہ داری ہوتی ہے اور اس میں استعمال ہونے والے تمام پلگ اینز، ایڈ اونز اور ویجٹس کے (سکیورٹی) اپڈیٹس آپ کو خود کرنے ہوتے ہیں۔

کم خرچ میں کام کرنے کا ایک طریقہ یہ ہو سکتا ہے کہ آپ صرف اپنی ڈومین رجسٹر کروا لیں اور اسے اس بلوگ پر ری ڈائرکٹ کر لیں۔ مثلاً urdukhabrein.com یا urdukhabrein.co.in وغیرہ۔ بلوگ بلوگر پر ہی ہوسٹ ہو گا مگر اس کا ایڈریس آپ کی مرضی کا ہو گا۔ بلوگر یہ سہولت مفت مہیا کرتا ہے۔

آخری تدوین:

اسد

محفلین
میرا خیال ہے کہ ہندوستان میں ویب ہوسٹنگ وغیرہ کی کافی سہولتیں موجود ہیں، لیکن میں ایسے کسی ادارے میں ذاتی طور پر جا کر رجسٹریشن کروانا بہتر سمجھتا ہوں۔ آپ کو کسی ایسی کمپنی سے رجسٹریشن کروانی چاہئیے جو ضرورت پڑنے پر مناسب شرائط پر ہوسٹنگ بھی مہیا کر سکے اور ڈومین رجسٹریشن کے وقت بلوگر کسٹم ڈومین سیٹ کرنے میں آپ کی مدد کرے۔ کم از کم کسی سے فون پر بات کر کے کمپنی کی سروسز کی تفصیلات ضرور حاصل کریں۔

اسد بھائی اب میں نے ڈومین لیکر ری ڈائریکٹ بھی کرا لیا ہے
http://www.urdukhabrein.com/ دیکھ کر اب مزید بتائیں کہ اس کو اور بہتر کیسے بنایا جائے میں اسے مکمل طور پر نیوز پورٹل کی شکل دینا چاہتا ہوں۔ کچھ اورمین مینو میں ڈراپ ڈاون مینو لگا نا ہے اس کا طریقہ بتا دیں کہ ایچ ٹی ایہم ایل کو کہاں سے کتنا کاپی کرنا ہے۔شکریہ میں یہاں تک بس آپ کی بے پناہ محبتوں کے طفیل پہونچا ہوں ۔۔۔۔۔۔۔ ایک ب

اسد

محفلین
مینو کا کوڈ:
کوڈ:

محفوظات

Dropdown

Dropdown

Dropdown

Dropdown

کسی
کو اوپر کے کوڈ سے تبدیل کر لیں، # کی جگہ لنک اور Dropdown کی جگہ عنوان لکھ لیں۔ صفحے پر 'فوٹر کھولیں/بند کریں کا بٹن نظر نہیں آ رہا، ہو سکتا ہے آپ فوٹر استعمال نہ کرنا چاہتے ہوں۔

میں صرف ٹمپلیٹس اردواتا ہوں، اور ویب سائٹ کی ٹیکنیکل چیزوں کو دیکھ سکتا ہوں۔ جہاں تک نیوز پورٹل کا سوال ہے تو نیوز پورٹل چلانا دو یا تین افراد کے بس کی بات نہیں ہوتی، پوری ٹیم کی ضرورت ہوتی ہے۔ جس میں مختلف لوگ مختلف موضوعات پر لکھتے ہیں یا خبریں اکھٹی کر کے پوسٹ کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ کہنے کو یہ ٹمپلیٹ میگزین ٹمپلیٹ ہے، لیکن اس میں بہت زیادہ مواد کی گنجائش نہیں ہے جو نیوز پورٹل کے لئے ضروری ہے۔

شکریہ جناب یہ بتائیں کہ جب ہم اپنے کسی پوسٹ کا لنک فیس بک پر پوسٹ کرتے ہیں تو وہاں ، پرانا ایڈریس بلاگ اسپاٹ کا لنک ہی دکھاتا ہے اسے دور کیا جا سکتا ہے کیا ؟ کیا ایچ ٹی ایم ایل میں کوئی تبدیلی سے بات بن جائے گی

اسد بھائی انجینئر سے بات کیا تو وہ بتا رہے ہیں ڈومین میں بلاگ اسپاٹ ضرور دکھے گا اگر کوئی ایسا بلاگ ہو جو کسٹم دومین پر چل رہا ہو تو براہ کرم لنک ارسال کردوں تاکہ انہیں سمجھا سکوں ، دراصل یہاں ہندوستان میں بلاگ پر کام کم ہی ہوتا ہے اس لیے شاید انہیں میرا مسئلہ سمجھ پانے میں دشواری پیش آرہی ہے ۔

اسد

محفلین
میرا بلوگ بھی کسٹم ڈومین پر چل رہا ہے: http://blogger.asadrazzaki.com/
ابھی صرف ایک صفحہ ہے لیکن وہ بھی کسٹم ڈومین ہی دکھاتا ہے، اور شیئرنگ لنکس میں بھی کسٹم ڈومین استعمال کرتا ہے۔
اس کا بلوگر رابطہ: http://urdublog-arc.blogspot.com/
بلوگر لنک پر جائیں تو وہ خود بخود کسٹم ڈومین میں تبدیل ہو جاتا ہے۔

اوپر والے رابطوں کو استعمال کریں۔

آخری تدوین:
اسد بھائی ریڈائریکٹ کے بعد یہ میسیج آتا ہے اور سائٹ نہیں کھلتی، جب رموو کرتے ہیں تب جاکر کھلتی ہے
You're about to be redirected
The blog that used to be here is now at http://www.urdukhabrein.com/.

Do you wish to be redirected?

This blog is not hosted by Blogger and has not been checked for spam, viruses and other forms of malware.
YesNo

اسد

محفلین
ایسا ہونا نہیں چاہئیے۔ کہیں ری ڈائریکشن اور کسٹم ڈومین دونوں تو استعمال نہیں ہو ہے۔ اگر ایسا ہے تو سروس پرووائڈر کی ری ڈائریکشن ختم کر دیں صرف کسٹم ڈومین سیٹ رہنے دیں۔

Top